6 اثاثی کلاسز - 16 تجارتی پليٹ فارمز - 1000 سے زائد انسٹرومنٹس۔
ریگولیٹیڈ کمپنی کے بطور، ہم CySEC اہم ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق، تعمیل سے متعلقہ مسائل اور طریقہ کار پر عمل کرتے ہیں۔ ان طریقوں میں شامل KYC (اپنے کلائنٹ کو جانیے) کے حوالے سے کلائنٹ سے مناسب ڈاکیومنٹ اکٹھے کرنا ھے، جس میں شامل درست شناختی کارڈ اور حالیہ (6 مہینے کے اندر) یوٹیلیٹی بل یا بینک اسٹیٹمنٹ جو اس بات کی تصدیق کرےکہ کلائنٹ نے درست پتہ رجسٹر کروایا ہے۔
نہیں، جب تک آپ پچھلے اکاؤنٹ کی ذاتی اور رابطے کی معلومات استعمال کر رہے ھیں، آپکا نیا اکاؤنٹ خودبخود توثیق ھو جائے گا۔
اگر آپ اپنا ای میل ایڈریس اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں تو براۓ مہربانی validations@xm.com پر اپنے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس سے ای میل بھیجیے۔
اگر آپ اپنی رہائش گاہ اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں تو براۓ مہربانی validations@xm.com پر اپنے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس سے ای میل بھیجیے۔ اور اپنی رہائش کا ثبوت (POR) اپلوڈ کیجیے، (جو 6 ماہ سے پرانا نہ ہو) اور ممبر ایریہ سے ایڈریس کی تصدیق کیجیے۔
یہ آسان اور تیز ہے۔ رئیل اکاؤنٹ کھولیے، فارم بھریے، جسکے مکمل ہونے کے بعد آپ اپنی لاگ کن کی تفصیلات موصول کریں گے جو آپ اپنے ممبر ایریہ کیلیے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہاں، آپ اپنے تجارتی اکاؤنٹ کو مین مینیو (main menu) میں، ڈپازٹ پر کلک کر کے فنڈ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کا پہلے سے ہی XM ریئل اکاؤنٹ ہے تو آپ ممبر ایریہ سے اضافی اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔
س صورت میں 5 منٹ سے بھی کم ٹائم لگتا ہے، اگر آپ نے تمام تفصیلات درست اندراج کی ہوں۔
اگر آپ نے پہلے سے ہی تجارتی اکاؤنٹ کھلا ہوا ہے، اپنی لاگ ان تفصیلات ای میل کے ذریعے موصول کر لی ہیں، تصدیق کیلیے اپنے ڈاکیومنٹ جمع اور ڈپازٹ کروا دیے ہیں، تو اگلا اسٹیپ اپنا پسندیدہ تجارتی پلیٹ فارم ڈاؤنلوڈ کرنا ہے۔
ہمارے تجارتی پلیٹ فارم کی تفصیلی رہنمائی آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
ہم درج ذیل تجارتی اکاؤنٹ کے اقسام کی پیشکش کرتے ہیں:
MICRO بیس کرنسی کے 1،000 یونٹ 1 micro لاٹ کے برابر ہے
STANDARD: بیس کرنسی کے 100،000 یونٹ 1 standard لاٹ کے برابر ہے
ZERO: بیس کرنسی کے 100،000 یونٹ 1 standard لاٹ کے برابر ہے
مزید معلومات کیلیے براۓ مہربانی یہاں کلک کریں
سب سے پہلے آپکو اپنے براؤزر کوکیز اور کیشی صاف کرنے کی ضرورت ہے، اپنے XM کے تجارتی اکاؤنٹ کو کسی افیلیٹ پارٹنر/کاروباری تعارف کار سے مربوط کرنے کیلیے، آپکو متعلقہ افیلیٹ/کاروباری تعارف کار کے یونیک لنک پر کلک کر کے ایک کھولنے کی ضرورت ہے، جو آپ کو خود بخود XM اکاؤنٹ رجسٹریشن فارم کی طرف بھیج دیگا۔
اگر آپ کے پاس پہلے ہی XM کا تجارتی اکاؤنٹ ہے، لیکن آپ اس کو کسی افیلیٹ پارٹنر/کاروباری تعارف کار سے منسلک کرنا چاحتے ہيں تو، آپکو عین اسی مرحلے پن عمل کرنے کی ضرورت ہے، متعلقہ افیلیٹ/ کاروباری تعارف کار کے یونیک لنک پر کلک کیجیے جو آپکو XM تک لے جاۓ گا، جہاں آپکو XM ممبر ایریہ میں لاگ ان کرنے کی ضرورت ہے اور اضافی XM تجارتی اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کیلیے کہ آپکا نیا تجارتی اکاؤنٹ افیلیٹ پارٹنر/کاروباری تعارف کار سے جاری ہے ، براۓ کرم اپنے افیلیٹ کو اپنا تجارتی اکاؤنٹ نمبر فراہم کر کے اس سے براہ راست رابطہ کریں۔
STANDARD، MICRO اور ZERO اکاؤنٹس کے لیے 5 $ ہے۔
ھم MICRO اکاؤنٹ کی پیشتش کرتے ھیں، جہاں 1 micro لاٹ (پپ) 10USD سینٹس کے برابر ھے۔ البتہ، آپکے ذخائر ہمیشہ اصل رقم میں ظاہر ھوں گے، جیسے کہ اگر آپ 100USD جمع کرواتے ھیں تو آپکے تجارتی اکاؤنٹ میں 100USD ہی ظاہر ھونگے۔
XM MICRO اور STANDARD اکاؤنٹس کی پیشکش کرتا ھے۔ البتہ، آپ Standard اکاؤنٹ کے وولیم کو 0.1 (0.1 ٭ 100000 یونٹس=10000 یونٹس) تک کم کر کے یا Micro اکاؤنٹ ٹائپ میں تجارتی وولیم کو 10 micro لاٹس (10 ٭ 1000 یونٹس=10000 یونٹس) تک بڑھا کے آپ MINI لاٹ سائز (10000 یونٹس) کی تجارت حاصل کر سکتے ھیں۔
XM MICRO اور STANDARD اکاؤنٹس کی پیشکش کرتا ھے، لیکن آپ Micro اکاؤنٹ میں (1 micro لاٹ = 1000 یونٹس)، تجارتی وولیم کو 0.1 تک کم کر کے NANO لاٹ سائز (100 یونٹس) حاصل کر سکتے ھیں۔
نہیں، ھم نہیں کرتے۔
XM میں ڈیمو اکاشنٹ کی اختتامی تاریخ نہیں ہے اسی لیے آپ اسے جب تک چاہیں، استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ ڈیمو اکاؤنٹ جو آخری لاگ ان سے 90 دن تک ایکٹیو نہیں ہونگے انھیں بند کر دیا جاۓ گا۔ البتی، آپ کسی بھی وقت نیا ڈیمو اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ براۓ کرم نوٹ کیجیے کہ آپ زیادہ سے زیادہ 5 ڈیمو اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔
نہیں، آپ اپنی جمع کردہ رقم سے زیادہ نہیں کھو سکتے ہیں۔ اگر کسی خاص کرنسی پیئر کی خرابی منفی توازن کا باعث بنتی ہے، تو یہ آپکی اگلی جمع کردہ رقم سے خوبخود دوبارہ ترتیب پاۓ گی۔
XM، Trading Point of Financial Instruments Ltd کے ذریعے جلائی جاتی ہے، جو مارکیٹ اے فنانشل انسٹرومنٹ ڈائریکٹیو (MiFID) کے مطابق کلائنٹ فنڈز اور صارفین کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔ لہذا، XM جو طریقے کار اپناتی ہے ان میں درج ذیل شامل ہیں:
کلائنٹ کے فنڈ کمپنی کے الگ الگ کلائنٹ بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ یہ فنڈز بیلنس شیٹ سے دور ہیں اور کمپنی کے دیوالیہ کی صورت میں قرض دہندگان کو ادائیگی کیلیے استعمال نہیں کر سکتے۔
ہم معروف یورپی بینک اداروں کیساتھ کلائنٹ اور آپریشنل بینک اکاؤنٹ کو برقرار رکھتے ہیں۔
انویسٹر کمپنسیشن فنڈ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کمپنی کے دیوالیہ ہو جانے یا اسکی سروس معطل ہونےکی صورت میں کمپنی تمام کلائنٹ کو معاوضہ اداکرے۔ معاوضے کی رقم کا انحصار کلائنٹ کے دعوں کی موجودہ سطح پر ہو گا۔
ریگولیٹڈ فنانشل سروس فراہم کنندہ کی حیثیت سے، ہم سخت مالی ضروریات کو پورا کرنے، بشمول ہماری مرکزی ریگولیٹری ادارے سائپرس سیکیورٹی اور ایکسچنج کمیشن (CySEC) کو ماہ وار فنانشل رپورٹ جمع کروانے کے پابند ہیں۔ ہمارے پاس کلائنٹ کے ڈپازٹ، کمپنی کی کرنسی پوزیشن میں ممکنہ اتار چڑھاؤ اور کسی بھی یقایا اخراجات کو پورا کرنے کیلیےقانون کے ذریعے کافی لیکویڈ سرماۓ کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے ریگولیٹر کو ہر سال ایک انڈیپنڈنٹ انٹرنل آڈیٹر کے ذریعہ پیش کردہ تفصیلی آڈٹ میں کسی کوتاہی سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
براۓ مہربانی مارکیٹ واچ میں کسی سمبل پر رائٹ کلک کیجیے، جو آپ دیکنا چاحتے ہیں اور چارٹ ونڈو کا انتخاب کیجیے۔ اسکے علاوہ، آپ ڈریگ اور ڈراپ کے ذریعے کوئی بھی سمبل چارٹ ونڈو میں کر سکتے ہیں۔
ہم تبدیل ہونیوالے اسپریڈ پیش کرتے ہیں جو 0 پپ سے کم ہو سکتے ہیں۔ ہمارے پاس ریکوٹنگ نہیں ہے: ہمارے کلائنٹ کو وہی مارکیٹ قیمت دی جاتی ہے، جو ہمارے سسٹم کو ملتی ہے۔ آپ ہماری اسپریڈ اور ضوابط کے بارے میں مزید یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
جی ہاں، بالکل
ہم 1:1 سے 888:1 تک لیورج فراہم کرتے ہیں۔ لیورج ایکویٹی پر مبنی کرتا ہے۔ براۓ مہربانی اس بارے میں مزید تفصیلات کیلیے یہاں پڑھیے۔
مارجن آپکے تجارتی اکاؤنٹ میں بنیادی کرنسی کی مطلوبہ رقم ہے، جو کسی پوزیشن کو کھولنے یا برقرار رکھنے کیلیے ضروری ہے۔ جب فاریکس (Forex) پر CFD میں تجارت کرتے ہیں تو کسی خآص پوزیشن کیلیے مصلوبہ/استمعال شدہ مارجن = لاٹ کی تعداد * کانٹریکٹ سائز/لیورج۔ یہاں نتائج اصل میں تجارتی کرنسی پیئر کے پہلی کرنسی پو کیلکولیٹ ہوتا ہے او ربعد میں آپکے تجارتی اکاؤنٹ کی بیس کرنسی میں تبدیل ہو جاتا ہے، جو MT4 پر عدوی طور پر ظاہر ہر گا۔
درکار مارجن سونے اور چاندی کیلیے اس طرح کیلکولیٹ ہوتا ہے: لاٹ * کانٹریکٹ سائز * مارکیٹ پرائس/لیورج۔ اسکے نتائج USD میں ہونگے، جو بعد میں بیس کرنسی میں تبدیل ہو جائیں گے (اگر آپکی کرنسی USD سے مختلف ہے)۔
CFD کیلیے مطلوبہ مارجن لاٹ * کانٹریکٹ سائز * اوپننگ پرائس مارجن پرسنٹیج ہے۔ اس کے نتائج USD میں ہونگے، جو کہ بعد میں آپکے اکاؤنٹ کی بیس کرنسی میں تبدیل ہو جائیں گے۔ (اگر آپکی کرنسی USD سے مختلف ہے) یہاں مزید تفصیلات کیلیے دیکھیے۔
مارجن لیول کا فارمولا ایکوئٹی/مارجن * %100 ھے۔
فری مارجن آپکا ایکویٹی منفی مارجن ہے۔ اس سے مراد وہ فنڈ ہیںجو آپ نئی پوزیشن کو کھولنے کیلیے، یا موجود پوزیشن کو برقرار رکھنے کیلیے استعمال کرتے ہیں۔
فاریکس (Forex) انسٹرومنٹ کیلیے مارجن کیلکولیشن کا فارمولا درج ذیل ہے:
(لاٹ * کانٹریکٹ سائز/لیورج) جہاں پر انسٹرومنٹ سمبل کا نتیجہ ہمیشہ بنیادی کرنسی میں ہوتا ہے۔
STANDARD اکاؤنٹ کیلیے تمام فاریکس (Forex)انسٹرومنٹ کا کانٹیریکٹ سائز 100،000 یونٹ ہے۔ MICRO اکاؤنٹ کیلیے تمام فاریکس (Forex)انسٹرومنٹ کا کانٹیریکٹ سائز 1000، یونٹ ہے۔
مثال کے طور پر، اگر آپکے تجارتی اکاؤنٹ کی بیس کرنسی USD ہے، تو آپکا لیورج 1:30 ہے اور آپ EURUSD کا 1لاٹ تجارت کر رہے ہیں، تو مارجن ذین کے جساب سے ہو گا:
(1 * 100،000/30) = 3,333 یورو
یورو، سمبل EURUSD کی بنیادی کرنسی ہے، اور کیونکہ آپکا اکاؤنٹ USD میں ہے، سسٹم خودبخود 3,333EUR کو USD میں اصل ریٹ پر تبدیل کر دیگی۔
سونے/چاندی کا مارجن فارمولا لاٹ * کانٹریکٹ سائز * مارکیٹ پرائس/لیورج ہے۔
CFD کا مارجن فارمولا لاٹ * کانٹریکٹ سائز * اوپننگ پرائس * مارجن پرسنٹیج ہے۔ آپ اس کے بارے میں مزید معلومات یہاں ہے۔
سواپ چارجز کے بارے میں آپ مزید یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
تمام فاریکس (Forex)، انسٹرومنٹ بشمول سونے اور چاندی کا سوات فارمولا درج ذیل ہے:
لاٹ * طویل یا مختصر پوزیشن * پوائنٹ سائز
یہاں EUR/USD کی مثال ہے:
کلائنٹ بیس کرنسی USD ہے
EUR/USD کا 1 لاٹ خریدیے
طویل = 3.68-
کیونکہ یہ ایک خریدنے کی پوزیشن ہے، سسٹم طویل پوائنٹس لے گا، جو کہ موجودہ 3.68-۔
پوائنٹ سائز = سمبل کا کانٹریکٹ سائز * قیمت میں کم اتار چڑھاؤ
EUR/USD کا پوائنٹ سائز = 000 100 * 0.00001 = 1
اگر ہم دیے ہوۓ نمبر فارمولا میں لگاتے ہیں تو یہ 1 * (3.68-) * 1 = 3.68- USD
تو EUR/USD خریدنے کے 1 لاٹ کیلیے، اگر پوزیشن ساری رات چھوڑ دیتے ہیں تو، کلائنٹ کیلیے سواپ کیلکولیشن 3.68- USD ہو گی۔
یہاں گولڈ کی مثال ہے:
کلائنٹ بیس کرنسی USD ہے
سونے کا 1 لاٹ خریدیے
طویل = 2.17-
کیونکہ یہ ایک خریدنے کی پوزیشن ہے، سسٹم طویل پوائنٹس لے گا، جو کہ موجودہ 2.17-۔
پوائنٹ سائز = سمبل کا کانٹریکٹ سائز * قیمت میں کم اتار چڑھاؤ
سونے کا پوائنٹ سائز = 100 * 0.01 = 1
اگر ہم دیے ہوۓ نمبر فارمولا میں لگاتے ہیں تو یہ 1 * (2.17-) * 1 = 2.17- USD
اسکا مطلب ہے کہ سونا خریدنے کے 1 لاٹ کیلیے، اگر پوزیشن ساری رات چھوڑ دیتے ہیں تو، کلائنٹ کیلیے سواپ کیلکولیشن 2.17- USD ہو گی۔
براہ کرم نوٹ کیجیے کہ اگر ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی بنیادی کرنسی EUR ہے (جیسے اوپر کی مثالوں میں)، سواپ کیلکولیشن USD سے EUR میں تبدیل کی جاۓ گی۔ سواپ کیلکولیشن کے نتائج ہمیشہ دوسری کرنسی کے سمبل میں آتے ہيں، اور سسٹم اسکو تجارتی اکاؤنٹ کی بیس کرنسی میں تبدیل کر دیتا ہے۔
اوپر کی مثالیں صرف رہنمائی کرتی ہیں اور موجودہ چارجز کو ظاہر نہیں کرتیں۔ فاریکس (Forex) انسٹرومنٹ کے موجودہ سواپ چارجز یہاں دیکھیں اور گولڈ اور سلور کے یہاں دیکھیے
آپ اپنے پرافٹ درج ذیل فارمولا کے حساب سے کر سکتے ہیں:
(کلوز پرائس-اوپن پرائس)*کانٹریکٹ سائز*لاٹ
مثال
آپکے پاس MICRO اکاؤنٹ ہے (کانٹریکٹ سائز 1000)، اور آپ EUR/USD کے 0.01 لاٹ کھولتے ہیں۔
اوپننگ پرائس = 1.29887، کلوزنگ پرائس = 1.29906
اسکی کیلکولیشن درج ذیل ہو گی:
(1.29906-1.29887)*1000*0.01= 0.0019 (نتیجہ ہمیشہ کرنسی پیئر کے دوسری کرنسی میں ہوتا ہے)۔
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، 0.0019 USD آپکے پلیٹ فارم پر نظر آنیوالا بہت ہی کم منافع ہے، کیونکہ منافع صرف 2 اعشاریہ سے ہوا ہے۔
جی ہاں، بالکل
اسٹاپ لوس وہ آرڈر ہے، جو کلائنٹ کیلیے اسٹاپ لوس پلیس کرتے وقت کی قیمت کے مقابلے میں کم منافع بخش قیمت پر پہلے سے کھلی ہوئی پوزیشن کو بند کرتا ہے۔ اسٹاپ لاس ایک لمٹ پوائنٹ ہے جسے آپ نے اپنے آرڈر پر طے کیا ہے۔ ایک بار اس لمٹ پر پہنچنے کے بعد، آپ کا آرڈر بند ہو جائے گا۔ براۓ مہربانی نوٹ کیجیے کہ جب آپ اسٹاپ/لمٹ آرڈر مرتب کرتے ہیں تو آپ کو موجودہ قیمت سے کچھ فاصلہ چھوڑنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہر کرنسی پیئر کیلیے پوائنٹس میں فاصلے کے بارے میں مزید معلومات کیلیے، براۓ مہربانی یہاں لمٹ اور اسٹاپ لیول دیکھیے۔
اسٹاپ لاس کا استعمال مفید ہے، اگر آپ اپنے نقصانات کو کم کرنا چاہتے ہو جب مارکیٹ آپکے خلاف ہو۔ اسٹاپ لاس پوائنٹ ہمیشہ خریداری پر موجود BID کی قیمت سے نیچے یا بیچنے پر ASK قیمت سے اوپر طے کیے جاتے ہیں۔
مزید تفصیل کیلیے آپ یہ ویڈیو ٹٹوریل بھی دیکھ سکتے ہیں۔
ٹیک پرافٹ وہ آرڈر ہے جس میں ٹیک پرافٹ کے وقت قیمت سے کہیں زیادہ منافع بخش قیمت پر پہلے سے کھولی گئی پوزیشن کو بند کر دیا جائے۔ جب ٹیک پرافٹ تک پہنچ جائے گا، آرڈر بند ہو جائے گا۔ براۓ مہربانی نوٹ کیجیے کہ جب آپ اسٹاپ/لمٹ آرڈر مرتب کرتے ہیں تو آپ کو موجودہ قیمت سے کچھ فاصلہ چھوڑنے کی ضرورت ہے۔ ہر کرنسی پیئر کیلیے پوائنٹس میں فاصلے کے بارے میں مزید معلومات کیلیے، براۓ مہربانی یہاں لمٹ اور اسٹاپ لیول دیکھیے۔
ٹیک پرافٹ نکات ہمیشہ بیچنے پر ASK کی موجودہ قیمت سے نیچے، یا خرید کی موجودہ BID قیمت سے اوپر ہمیشہ طے کیے جاتے ہیں۔
مزید تفصیل کیلیے آپ یہ ویڈیو ٹٹوریل بھی دیکھ سکتے ہیں۔
ٹریلنگ اسٹاپ، اسٹاپ لاس آرڈر کی ایک قسم ہے۔ یہ آیا طویل پوزیشن کیلیے مارکیٹ قیمت سے کم یا مختصر پوزیشن کیلیے مارکیٹ قیمت سے زیادہ پر طے کیا جاتا ہے۔ براۓ مہربانی نوٹ کیجیے کہ جب آپ اسٹاپ/لمٹ آرڈر مرتب کرتے ہیں تو آپکو موجودہ قیمت سے کچھ فاصلہ چھوڑنے کی ضرورت ہے۔ ہر کرنسی پیئر کیلیے پوائنٹس میں فاصلے کے بارے میں مزید معلومات کیلیے، براۓ مہربانی یہاں لمٹ اور اسٹاپ لیول دیکھیے۔
مزید تفصیل کیلیے یہ ویڈیو ٹٹوریل دیکھیے۔
کلوز باۓMT4 اور MT5 پلیٹ فارم پر ایک فنکشن ہے جو آپ کو بیک وقت ایک ہی مالیاتی انسٹرومنٹ پر دو مخالف پوزیشن بند کرنے اور ایک اسپریڈکو بچانے کی سہولت دیتا ہے۔ باۓ آرڈر سیل آرڈر کیساتھ بند ہونے کی ضرورت ہے اور سیل آرڈر کو بائی آرڈر کیساتھ بند ہونے کی ضرورت ہے۔
ملٹی پل کلوزباۓ ایک ہیایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ مخاف پوزیشن کو بند کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اگر آپ کے دو مخالف آرڈرز ہیں تو، آپ دوسرے آرڈرز کو بند کرنے کیلیے ایک میں سے ایک کا بستعمال کر سکتے ہیں، اور یوں خالص فرق (نیٹ ڈیفرنس) کو حاصل یا کھو سکتے ہیں۔
آپ مینیو ٹیب کے نیچے ٹریڈنگ سگنل پر ہمارے ممبر ایریہ سے تجارتی سگنل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹریڈنگ سگنل ڈاؤنلود کرنے کیلیے، آپکا تصدیق شدہ تجارتی اکاؤنٹ ہونا چاہیے۔
1 پپ کا منافع اور نقصان اس طرح سے کیلکولیٹ ہوتا ہے: بیس کرنسی کی رقم * پپ = کوٹ کرنسی میں ویلیو۔ مثال کے طور پر
EUR/USD میں ویلیو آف 1 پپ = 1 لاٹ (1000000 €) * 0.0001 = 10 USD
ویلیو آف 1 پپ، USD/CHF میں = 1 لاٹ (100000$) * 0.0001 = 10 CHF
ویلیو آف 1 پپ، EUR/JPY میں = 1 لاٹ (1000000 €) * 0.01 = 1000 JPY
نیچے دیے گئے نمبر فی ٹرانزیکشن کے حساب سے ہيں، اور آپ لا محدود رقم کھول سکتے ہیں۔
STANDARD اکاؤنٹ:
1 لاٹ = 100،000
کم سے کم تجارتی وولیم = 0.1
زیادہ سے زیادہ تجارتی وولیم = 50
ٹریڈنگ اسٹیپ = 0.01
MICRO اکاؤنٹ:
1 لاٹ = 1،000
کم سے کم تجارتی وولیم = 0.1
زیادہ سے زیادہ تجارتی وولیم = 100
ٹریڈنگ اسٹیپ = 0.01
براۓ مہربانی نوٹ کیجیے کہ CFD کیساتھ تجارت کیلیے کم سے کم لاٹ سائز 1 لاٹ ہے۔
جی ہاں، ہم کرتے ہیں. آپ اپنے تجارتی اکاؤنٹ پر اپنی پوزیشنوں سے ہیج کر سکتے ہیں۔ ہیجنگ اس وقت ہوتی ہے جب آپ بیک وقت ایک ہی انسٹرومنٹ پر طویل اور مختصر کھولتے ہیں۔۔
جب فاریکس (Forex)، سونے اور چاندی کو ہیجنگ کرتے ہیں تو، مارجن کی سطح %100 سے کم ہونے پر بھی پوزیشن کھولیں جا سکتی ہے، کیونکہ ہیجڈ پوزیشن کیلیے مطلوبہ مارجن صفر ہے۔
لیورج آپکے بیلنس کا ضرب ہے۔ اس سے آپکو بڑی تجارتی پوزیشن کھولنے کی اجازت ملتی ہے کیونکہ آپکے منتخب کردہ انسٹرومنٹ کے لیورج کے مطابق، مطلوبہ مارجن کم ہو جائیگا۔ اگرچہ لیورج کے ذریعہ آپ زیادہ سے زیادہ منافع کما سکتے ہیں، تو بھی اس میں نقصان ہونیکا خطرہ ہے کیونکہ آپ جو پوزیشن کھولتے ہیں وہ زیادہ وولیم کی ہو گی (لاٹ سائز)۔
مثال:
آپکا اکاؤنٹ بیلنس 100 EUR ہے
آپ جس انسٹرومنٹ پر تجارت کرنا چاہتے ہیں اس کا لیورج 30:1 ہے.
آپکے تجارتی سرمایہ کیلیے اسکا مطلب ہے 30 * 100 EUR = 3,000 EUR تجارت کرنا (بجاۓ 100 EUR کے)۔
آپ میرا اکاؤنٹ کے نیچے ٹیب اور پھر ممبرز ایریہ میں لیورج تبدیل کریں پر کلک کر کے لیورج تبدیل کر سکتے ھیں۔ لیورج تبدیل کا یہ طریقہ فوری ھے۔
منافع کی کیلکولیشن درج ذیل ہے:
(کلوز پرائس-اوپن پرائس)*لاٹ*کانٹریکٹ سائز
ہر CFD پر لاٹ سائز مختلف ہوتا ہے۔ براۓ مہربانی، یہاں پر مزید معلومات پڑھیے۔
ہمارے تمام کلائنٹ فنڈ علحیدہ سے یورپین اکاؤنٹ میں 1 درجہ رکھنے والے بینک کے اداروں میں رکھے جاتے ہیں۔
اگر آپ ھمارے ساتھ تجارت کرتے ھیں تو شائد ہی سلپیج ھو۔ بعض اوقات، البتہ، جب معاشی نیوز میں تیزی سے بڑھتے/گرتے مارکیٹ پرائس کی وجہ سے جاری کیا جاتا ھے، تو آپکا آرڈر آپکی درخواست کے مقابلے میں مختلف شرح پر بھرا جاتا ھے۔
XM میں، آپکے آرڈرز بہترین دستیاب مارکیٹ پرائس پر بھرے جاتے ھیں، جو آپکے فائدے میں ھو سکتا ھے۔
XM کی عملدرآمد کی پالیسی مزید معلومات یہاں دستیاب ہیں۔
جمہوریہ سائپرس یورپی یونین کی رکن ریاست ہے، جسکا مطلب یہ ہے کہ سائپرس میں لائسنس یافتہ تمام سرمایہ کاری کمپنیاں یورپی MiFID (مارکیٹ اس فنانشل انسٹرومنٹ ڈائریکٹیو) کے قوائد کی مکمل تعمیل کرتی ہیں جو تمام 27 یورپی معاشی ممالک کے زون پر لاگو ہوتی ہیں۔ اس قانون کا بنیادی مقصد سرمایہ کاری کے شعبے میں مسابقت بڑھانا ہے اور سرمایہ کاری کمپنی کے صارفین کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ MiFID کے ضوابط کے مطابق، سرمایہ کار کمپنیاں بھی انویسٹر کمپنسیشن فنڈ کے ممبر بنیں، جو اس بات کو یقینی بناتی ہے۔ کمپنی کے معاملت میں کلائنٹ کے مفادات محفوظ ہیں۔
جی ہاں، آپ زیادہ سے زیادہ 8 ایکٹیو تجارتی اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ البتہ، بہتر ہے کہ آپ وہی معلومات استعمال کریں جو باقی تجارتی اکاؤنٹ کیلیے استعمال ہوئی ہیں۔ آپ 1 کلک کیساتھ اضافی اکاؤنٹ ممبرز ایریہ میں رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
صفر بیلنس والے تجارتی اکاؤنٹ 90 کیلنڈر دن کے بعد محفوظ ہو جاتے ہیں۔ براۓ مہربانی نوٹ کریں کہ ایک بار جب تجارتی اکاؤنٹ آرکائیو ہو باتا ہے تو اسے دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا ہے۔ اگر آپکے پاس صرف ایک محفوظ شدہ اکاؤنٹ ہے اور تجارت کیلیے کوئی ایکٹیو اکاؤنٹ نہیں ہیں تو، آپ کو ایک نیا تجارتی اکاؤنٹ یہاں درج کرنا ہو گا۔
تجارتی اکاؤنٹ کو 90 (نوے) کیلنڈر کے آخری دن سے ڈورمنٹ سمجھا جاتا ہے، جسکے دوران ان میں کوئی ٹریڈنگ/ واپسی/جمع/بنٹرنل ٹرانسفر/اضافی تجارتی اکاؤنٹ رجسٹریشن کی سرگرمی نہیں تھی۔ باقی تمام بونس پروموشنل credits اور XMP ڈورمنٹ اکاؤنٹ سے خودبخود ختم ہر جائیں گے۔
ڈورمنٹ اکاؤنٹ پر ماہانہ فیس 5USD ہے، یا اگر مفت بیلنس 5USD سے کم ہے تو ان اکاؤنٹ میں مفت بیلنس کی پوری رقم وصول کی جاتی ہے۔ اگر تجارتی اکاؤنٹ میں مفت بیلنس صفر ہے تو کوئی معاوضہ نہیں لیا جاۓ گا۔
اوپن پوزیشنز اور پینڈنگ آرڈرز، تجارتی پلیٹ فارم سے لاگ آف کے بعد بھی سسٹم میں رہتے ھیں۔ یہ ٹریلنگ سٹاپ کے علاوہ تمام آرڈرز پر لاگو ھوتا ھے۔ MetaTrader 4 کو بند کرنے یا لاگ آؤٹ کرنے سے ٹریلنگ سٹاپس ان ایکٹیو ھو جاتے ھیں۔ ایکسپرٹ ایڈوائزرز بھی MetaTrader 4 کو بند کرنے یا لاگ آؤٹ کرنے سے ان ایکٹیو ھو جاتے ھیں۔
آپ دن میں 24 گھنٹے ٹیلیفون کے ذریعہ کسی بھی کھلی پوزیشن کو بند کرسکتے ہیں۔ ہمارے کسٹمر سپورٹ سے +357 25029933 پر آسانی سے رابطہ کریں۔ اس سے پہلے کہ آپ کے آرڈر کی تعمیل کیلیے آپ کی کال ڈیلنگ روم میں منتقل کی جائے، آپ سے اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کے لئے کچھ حفاظتی سوالات پوچھے جائیں گے
آپ MT4/MT5 پلیٹ فارم پر اپنی تجارتی سرگرمی کی رپورٹ بنا سکتے ہیں۔ MT4 ٹرمینل ونڈو میں "اکاؤنٹ ہسٹری" پر کلک کیجیے (یا "ٹول باکس" ، MT5 پر)، "کسٹم پیریڈ" کا انتخاب کر کے ٹائم پیریڈ (حیسے کہ 1 سال، 1 ماہ، 1ہفتے) سیٹ کیجیے، اور پھر "سیو رپورٹ" پر رائٹ کلک کریے۔
آن لائن تجارت کرنے کی کوئی زیادہ سے زیادہ رقم نہیں ہے، لیکن اس میں زیادہ سے زیادہ 50 standard لاٹ موجود ہیں جو آپ STANDARD اکاؤنٹ کی اسٹریمنگ قیمتوں اور MICRO اکاؤنٹ کیلیے 100 micro لاٹ پر آن لائن تجارت کر سکتے ہیں۔ ایک ہی وقت میں کھلی پوزیشن کی زیادہ سے زیادہ تعداد، اور اکاؤنٹ کی تمام اقسام کیلیے 200 ہے۔
اگر آپ اپنے اکاؤنٹ کی قسم کی زیادہ سے زیادہ لاٹ سے بڑی رقم میں سودا کرنے چاہتے ہیں تو، آپ اپنی تجارت کو چھوٹے سائز میں تقسیم کر سکتے ہیں۔
جب سپاٹ فارکیس (Forex) مارکیٹ میں تجارت کرتے وقت قیمت کی تاریخ دو دن آگے کی ہو جاتی ہے، مثال کے طور پر جمعرات کو ہونے والا معاہدہ سوموار کی قیمت میں ہوتا ہے، جمعہ کی ڈیل منگل کی قیمت میں ہوتی ہے اور اسی طرح سے باقی۔ بدھ کو رول اوور کی رقم تین گنا کر کے اگلے ہفتے کی تلافی کی جاتی ہے (اس دورانیہ میں رول اوور وصول نہیں کیا جاتا کیونکہ ہفتے کے آخر میں تجارت روک دی جاتی ہے)۔
ہر XM کلائنٹ کے پاس اپنا پرسنل اکاؤنٹ مینیجر ھوتا ھے، جو فون، ای میل اور لائیو چیٹ کے ذریعے نہ صرف تکنیکی سپورٹ فراہم کرتا ھے بلکہ آپ MetaTrader4 کی بنیادی تجارت سیکھنے کیلیے ون ٹو ون ٹریننگ سیشن شیڈول بھی کروا سکتے ھیں۔
ہم اپنے کلائنٹس کو پلیٹ فارمز استعمال کرنے کیلیے ویڈیو ٹٹورئیلز کی پیشکش، مفت ویکلی ویبینارز اور مختلف ممالک میں آن سائٹ سیمینار، مزید جانکاری کے لیے support@xm.com پر رابطہ کیجیے۔
US کانگریس کیطرف سے منظور شدہ Dodd-Frank Act کے مطابق، CFTC (کماڈیٹی فیوچرز ٹریڈنگ کمیشن) ھمیں US کے رہائشی کیساتھ تجارتی اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ھم پریشانی کیلیے معذرت خواہ ھیں۔
جی ہاں، ہم کرتے ہیں۔ وہ کلائنٹ جنکے پاس کم سے کم 5000 USD (یا کرنسی کے مساوی) تجارتی اکاؤنٹ بیلنس ہے، مفت MT4/MT5 VPS کی ممبر ایریہ سے درخواست کر سکتے ہیں، اس شرط پر کہ ہر ماہ کم سے کم 5 اسٹینڈرڈ راؤنڈ ٹرن لاٹ (یا 500 مائیکرو راؤنڈ ٹرن لاٹ) کی تجارت برقرار رکھیں گے۔
کلائنٹس جو مذکورہ نقاد پر نہیں اترتے وہ 28USD کی ماہانہ فیس پر ممبرز ایریہ سے XM MT4/MT5 VPS کی درخواست کر سکتے ہیں، جو انکے MT4/MT5 اکاؤنٹ میں سے ہر ماہ کے پہلے دن کاٹ لیا جائے گا۔ مزید معلومات کیلیے ہماری ویب سائٹ یہاں وزٹ کیجیے۔
ایک کلک ٹریڈنگ آپکو ایک کلک کیساتھ پوزیشن کھولنے کی اجازت دیتا ہے۔ البتہ، پوزیشن بند کرنے کی صورت میں ایک کلک کام نہیں کرتا اور آپکو خود بند کرنا ہو گا۔
اپنے چارٹ کے بائیں طرف کونے میں ایک کلک ٹریڈنگ کے قابل بنانے کیلیے آپ کو ایک تیر ملے گا۔ اس تیر پر کلک کر کے، آپ ایک کلک ٹریڈنگ کو قابل بناتے ہیں اور چارٹ کے بائیں جانب ونڈو ظاہر ہو گی۔
آپکے اکاؤنٹ کی اقسام کی تبدیلی ممکن نہیں، لیکن اگر آپ اضافی اکاؤنٹ کھولنا چاہتے ہیں تو کسی بھی وقت آپ ممبرز ایریہ میں اکاؤنٹ کی اقسام چن کر کھول سکتے ہیں۔
اگر آپ اپنے رئیل تجارتی اکاؤنٹ کا پاسورڈ بھل چکے ہیں تو، براۓ مہربانی یہاں ری سیٹ کیلیے کلک کیجیے۔
آپکے موجودہ اکاؤنٹ کی بیس کرنسی کی تبدیلی ممکن نہیں، البتہ ممبرز ایریہ سے آ پ کسی بھی وقت اضافی اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں اور اپنی من پسند بیس کرنسی کی وضاحت کر سکتے ہیں۔
نہیں، ھم نہیں کرتے۔
فیوچر کانٹریکٹ، مستقبل میں پہلے سے طے شدہ قیمت اور وقت پر ("طویل جانا") یا ایک تجارتی انسٹرومنٹ (مالی اثاثہ یا حقیقی اثاثہ) خریدنے ("مختصر جانا") خریدنے معاہدہ ہے۔
فیوچر کانٹریکٹ کی لائف ٹائم محدود ہوتی ہے؛ انکی اختتامی اور کھلنے کی تاریخ پہلے سے طے ہوتی ہے۔ اختتامی تاریخ پر، ہر کھلی پوزیشن کا بند ہونا لازمی ہے، اگر کوئی اپنی پوزیشن کو انسٹرومنٹ میں برقرار رکھنا چاہتا ہے تو وہ ایسا اگلے اختتامی کانٹریکٹ پر کر سکتا ہے۔
یہ رول اوور کہلاتا ہے۔
XM اگلی اختتامی پر خود بخود پوزیشنیں رول اوور نہیں کرتی ہیں۔ فیوچر کانٹریکٹ کی میعاد ختم ہونے سے ٹھیک پہلے آپ کی پوزیشنیں بند کردی جاتی ہیں۔
آپ کے پاس میعاد ختم ہونے کی مقررہ تاریخ سے قبل اپنے طور پر اپنی پوزیشنیں بند کرنے کی لچک ہے اور، اگر آپ بنیادی انسٹرومنٹ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنا چاہتے ہیں، تو آپ اگلے کانٹریکٹ میں پوزیشن لائیو ہونے کے بعد دوبارہ پوزیشن کھول سکتے ہیں۔
فیوچر کی اختتامی تاریخ مختلف ہوتی ہے۔
مثال کے طور پر، OIL کے کانٹریکٹ کے اختتام کی تاریخ ماہانہ ہوتی ہے جبکہ PLAT (پلاٹینم) کے کانٹریکٹ کا اختتام، سہ ماہی میعاد پر ہوتا ہے۔
ان کے متعلقہ ٹیبل دیکھنے کے لئے درج ذیل میں سے کسی بھی زمرہ پر کلک کیجیے:
اسپاٹ قیمت، حالیہ مارکیٹ کی قیمتیں ہیں، جو کسی انسٹرومنٹ کی فوری خرید و فروخت کے لئے قابل اطلاق ہیں۔
اس کے برعکس، فیوچر قیمت مستقبل کی تاریخوں کی پیشگی تاریخوں کی ادائیگی اور ترسیل میں تاخیر کرتی ہیں، جس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مستقبل میں انسٹرومنٹ کی تجارت کہاں کی جاۓ گی۔
قیاس آرائیوں کے علاوہ، فیوچر کو ہیجنگ کے مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
فیوچر کانٹریکٹ راتوں رات (اوور نائٹ) کے معاوضے کے تابع نہیں ہیں۔
امریکی ٹیکس کوڈ کے سیکشن (m)871 کے تحت امریکی انٹرنل ریوینیو سروس ('IRS') کے جاری کردہ ضوابط کے مطابق، امریکی ایکویٹی ڈیریویٹیوز (بشمول CFD) کے تمام غیر امریکی رہائشی ہولڈز کو ان انسٹرومنٹس سے حاصل کردہ ڈیویڈنڈ انکم پر ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
IRS ویب سائٹ سے مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کیجیے۔
1) مجھے کیا کرنا چاہیے؟
اگر آپ اپنے کسی بھی اکاؤنٹ سے متعلقہ انسٹرومنٹس پر تجارت شروع کرنا یا جاری رکھنا چاہتے ہیں تو برائے مہربانی اپنے ممبر ایریا میں موجود W-8BEN فارم مکمل کیجیے۔
2) کون سے پروڈکٹس متاثر ہوتے ہیں؟
یہ ودہولڈنگ ٹیکس امریکہ سے مربوط کمپنیوں کے شیئرز پر CFD اور اُن نان کوالیفائیڈ انڈسز پر لاگو ہوتا ہے جن میں امریکی ایکویٹیز شامل ہوتی ہیں۔ البتہ، نان کوالیفائیڈ انڈسز پر CFD کے لیے چُھوٹ ہے جیسا کہ (غیر مکمل):
3) یہ کون سی پوزیشن پر لاگو ہوتا ہے؟
یہ ضوابط، 1 جنوری 2017 کو یا اس کے بعد کھولے گئے متعلقہ انسٹرومنٹس پر لانگ (بائے) پوزیشنز پر لاگو ہوتے ہیں (اور ریگولیشنز کے نافذ ہونے کے بعد بھی کھلے رہتے ہیں)، نیز 1 جنوری 2022 سے متعلقہ انسٹرومنٹس پر کسی بھی نئی پوزیشن پر بھی ہوں گے۔ ان انسٹرومنٹس میں، دیگر کے علاوہ، کوئی بھی امریکی فہرست ایکوئٹیز شامل ہیں۔
4) سیکشن (m)871 کیا ہے؟
سیکشن (m)871 کے تحت IRS کے جاری کردہ ضوابط اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ امریکی ایکویٹی ڈیریویٹیوز کے غیر امریکی ہولڈرز ڈیویڈنڈ انکم پر بنیادی ایکویٹیز کے غیر امریکی ہولڈرز کی طرح ہی ٹیکس ادا کریں گے۔ ڈیریویٹیوز پر ڈیویڈنڈ ایڈجسٹمنٹ جن کا حوالہ امریکی ایکویٹی سے ہے، وہ 'ڈیویڈنڈ کے مساوی ادائیگیاں' ہوتی ہیں، اس ہی وجہ سے یہ امریکی سورس کی ڈیویڈنڈ انکم سمجھی جاتی ہیں۔ اس کے مطابق، ان انسٹرومنٹس کے لیے ادا کیا گیا ڈیویڈنڈ، جو امریکی ایکویٹیز کا حوالہ دیتے ہیں، انہیں امریکی سورس آمدنی سمجھا جاتا ہے اور امریکی ٹیکس ضوابط کے تحت ان پر ٹیکس لگایا جاتا ہے۔
ڈیفالٹ کے طور پر، تمام افراد امریکی ریگولیشن کے تحت، %30 ودہولڈنگ ٹیکس کے تابع ہیں۔ البتہ، امریکہ چند مخصوص ممالک کے ساتھ ٹیکس معاہدے طے کرتا ہے جس سے آپ، جہاں اہل ہوں گے، ودہولڈنگ ٹیکس کے کم ریٹ کے لیے حقدار بن سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک برطانوی شہری %30 کے بجائے %15 ودہولڈنگ ٹیکس کا اہل ہوگا۔
5) میری فراہم کردہ معلومات کا کیا ہوگا؟
W-8BEN فارم میں آپ کی فراہم کردہ معلومات ہماری پرائویسی پالیسی کے تحت باحفاظت جمع ہوجاتی ہے اور صرف اسی صورت میں شیئر کی جاتی ہے جب اس کی ایک IRS آڈٹ میں کوئی باضابطہ ضرورت ہو۔
6) فارم بھرنے کا کیا فائدہ ہوگا؟
اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے معاہدے کے مطابق متعلقہ ریٹ لاگو کریں تو آپ کو فارم پُر کرکے اپنے اطلاق شدہ معاہدے کے تحت ودہولڈنگ کے کم ریٹ کلیم کرنے چاہئیں۔
درخواست شدہ دورانیے میں فارم فراہم نہ کرنے کے نتیجے میں آپ کے تجارتی اکاؤنٹ پر پابندیوں کے ساتھ %30 ودہولڈنگ ٹیکس بھی عائد ہوگا، اس بات سے قطع نظر کے آپ کے ملک کا امریکہ کے ساتھ کوئی دو طرفہ معاہدہ طے ہوچکا ہے۔
امریکی ریگولیشن کے مطابق، ہمارے کسٹمرز کو اپنا اسٹیٹس ڈاکیومنٹ کرنے کے لیے ٹیکس فارم فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انویسٹمنٹ پلیٹ فارم کے حوالے سے، کسٹمرز کو ٹیکس کی رقم کٹنے کے بعد ہی ڈیویڈنڈ موصول ہوتا یے۔
7) W-8BEN فارم کی ایکسپائری اور حالات میں تبدیلی
عام طور پر، W-8BEN فارم کے فعال ہونے کا دورانیہ اس تاریخ سے شروع ہوتا ہے جس دن یہ فارم سائن کیا جاتا ہے اور اس کے بعد تیسرے سال کے آخری دن پر ختم ہوتا ہے، بشرطیکہ حالات میں تبدیلی فارم میں فراہم کردہ کسی معلومات کو غلط نہ کردے۔ مثال کے طور پر، 30 ستمبر 2020 کو دستخط ہونے والا W-8BEN فارم 31 دسمبر 2023 تک جائز رہے گا۔
حالات میں تبدیلی۔
اگر حالات میں تبدیلی W-8BEN فارم پر جمع کردہ کسی بھی معلومات کو غلط بناتا ہے تو آپ ہمیں حالات میں تبدیلی کے 30 دن کے اندر لازمی مطلع کریں اور ایک نیا W-8BEN فارم یا دیگر موزوں فارم لازمی جمع کروائیں۔
مثال کے طور پر، اگر آپ W-8BEN فارم جمع کروانے کے بعد امریکی شہری یا غیر رہائشی بن جاتے ہیں تو اسے حالات میں تبدیلی سمجھا جاتا ہے اور آپ %30 ودہولڈنگ ریٹ کے تابع نہیں رہتے ہیں۔ ایسے کیس میں آپ ہمیں امریکی شہری یا غیر رہائشی بننے کے 30 دن کے اندر لازمی اطلاع دیں۔ اس کے ساتھ ہی آپ کو ایک W-9 فارم دینے کی بھی ضرورت ہوسکتی ہے۔
ہم جمع/واپسی کیلیے ادائیگی کے طریقوں کی وسیع رینج کی پیشکش کرتے ہیں: جیسے کہ مختلف credit کارڈ، مختلف الیکٹرانک ادائیگی کے طریقے، بینک وائر ٹرانسفر ، مقامی بینک ٹرانسفر اور دوسرے ادائیگی کے طریقے۔
جیسے ہی آپ کسی تجارتی اکاؤنٹ کو کھولتے ہیں، آپ ہمارے ممبران ایریہ میں لاگ ان کر سکتے ہیں، جمع/واپسی کے پیجز پر اپنی ترجیحیادائیگی کا طریقہ منتخب کر سکتے ہیں، اور دی گئی ہدایات پر عمل کر سکتے ہیں۔
آپ کسی بھی کرنسی میں جمع کروا سکتے ہیں اور وہ XM کے موجودہ انٹر بینک پرائس کے ذریعے خودبخود آپکے اکاؤنٹ کی بیس کرنسی میں تبدیل ہو جائیگی۔
کم سے کم جمع/واپسی کی رقم 5 USD (یا مساوی فرق) مختلف ادائیگی کے طریقے کار جو ہر ملک میں موجود ہیں۔ تاہم، رقم آپکے منتخب کردہ ادائیگی کے طریقہ کار اور آپکے تجارتی اکاؤنٹ کی توثیق کی حیثیت کے مطایق مختلف ہوتی ہے۔ آپ ممبرز ایریہ میں جمع اور واپسی کے عمل کے بارے میں مزید تفصیل پڑھ سکتے ہیں۔
تمام پارٹیز کو دھوکہ دہی سے بچانے اور منی لانڈرنگ اور / یا دہشت گردی کی مالی اعانت کے امکان کو کم کرنے کے لئے، XM نیچے دیے گئے واپسی ترجیح کاروائی کے مطبق صرف اسی اصل وسائل سے واپسی/ ری فنڈ کریگا جسکے ذریعہ ڈپازٹ پہلے جمع کروایا گیا ہے۔
دستبرداری کی تمام درخواستیں 24 کاروباری گھنٹوں میں مکمل ہوجائیں گی۔ تاہم جمع کروائی گئی تمام درخواستوں کو کلائنٹ کے تجارتی اکاؤنٹ میں زیر التواء واپسی کے بطور فوری طور پر جھلک ہوگا۔ اگر کوئی کلائنٹ غلط واپسی کا طریقہ منتخب کرتا ہے تو، مذکورہ بالا واپسی ترجیحی طریقہ کار کے مطابق کلائنٹ کی درخواست پر کارروائی ہوگی۔ کلائنٹ کی واپسی کی تمام درخواستوں پر کرنسی میں عملدرآمد ہوجاتا ہے جس میں اصل میں جمع کیا گیا تھا۔ اگر جمع کرنسی ٹرانسفر کرنسی سے مختلف ہے تو، تبادلہ کی رقم XM کے ذریعہ موجودہ تبادلہ کے ریٹ پر ٹرانسفر کرنسی میں تبدیل ہوجاتی ہے۔
چونکہ ہم صرف آپکی جمع کردہ رقم ہی آپکے کارڈ میں واپس کر سکتے ہیں، لہذا منافع وائر ٹرانسفر کے ذریعے آپکے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیا جاتا ہے۔ اگر آپنے ای والیٹ کے ذریعہ رقم جمع کروائی ہے، تو آپکے پاس اسی ای والیٹ سے منافع نکلوالے کا آپشن ہے۔
فنڈز نکلوانے کیلیے، تجارتی اکاؤنٹ کا توثیق ھونا لازم ھے۔ یعنی پہلے آپکو ممبرز ایریہ میں ڈاکیومنٹ جمع کروانے کی ضرورت ھے: شناخت کے ثبوت (شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس) اور رہائش کی شناخت (یوٹیلٹی بل، ٹیلیفون/ینٹرنیٹ/ٹی وی بل یا بینک اسٹیٹمنٹ)، جس میں آپکا نام اور پتہ شامل ھو اور 6 مہینے سے پرانا نہ ھو۔
ھمارے توثیق کنندہ ڈیپارٹمنٹ سے اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کی کنفرمیشن موصول کرنیکے بعد، آپ ممبرز ایریہ میں انخلا ٹیب منتخب کر کے ھمیں انخلا کی درخواست بھیج سکتے ھیں۔ یہ صرف اسوقت ممکن ھے کہ جب آپ نکلوانے والی رقم جمع کروانے کیلیے استعمال ھوئے سورس سے نکلوائیں۔ تمام انخلا کی کاروائی کاروباری اوقات میں 24 گھنٹے میں ھوتی ھے۔
جی ہاں، آپ کر سکتے ھیں۔ البتہ، ھمارے کلائنٹس کی تجارتوں کی حفاظت کیلیے درج ذیل پابندیاں لاگو ھیں:
وہ درخواستیں جن کے باعث مارجن لیول %150 سے نیچے جائے گا وہ پیر 01:00 تا جمعہ 23:50 GMT+2 (DST لاگو) پر قبول نہیں ھوں گی۔
وہ درخواستیں جن کے باعث مارجن لیول %400 سے نیچے جائے گا وہ ہفتہ وار، پیر 23:50 تا جمعہ 01:00 GMT+2 (DST لاگو) پر قبول نہیں ھوں گی۔
اسکا انحصار رقم بھیجے گئے ملک پر ہے۔ یورپ میں سٹینڈرڈ بینک وائر کے اندر 3 کاروباری دن لگتے ہیں۔ کچھ ممالک میں بینک وائر 5 کاوباری دن لیتی ہے۔
آپ کی واپسی کی درخواست پر ہمارے دفتر سے 24 گھنٹوں کے اندر کاروائی ہو جاتی ہے۔ کسی بھی ای والیٹ طریقوں کے توسط سے آپ کو ایک ہی دن میں پیسے ملیں گے، جبکہ بینک وائر یا credit/ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ عام طور پر 2-5 کاروباری دن لگتے ہیں۔
سواۓ بینک وائر ٹرانسفر کے تمام ڈپازٹ فوری ہیں۔ تمام انخلا پر ہمارے بیک آفس کے ذریعے، کاروباری دن میں 24 گھنٹے عملدرآمد ہوتا ہے۔
ھم جمع کروانے اور نکلوانے کی فیس نہیں لیتے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ نےMoneybookers سے 100 USD جمع کروایا ھےاور پھر 100 USD نکلوایا ھے، آپ کو اپنے Moneybookers اکاؤنٹ میں پوری رقم 100 USD ملے گی کیونکہ ھم دونوں طرف کی ٹرانزیکشنز کا احاطہ کرتے ھیں۔
یہ ڈیبٹ/credit کارڈ کے ذخائر پر بھی لاگو ھوتا ھے۔ انٹرنیشل بینک وائر ٹرانسفر کے ذریعے ذخائر/انخلا کیلیے، XM بینک کیطرف سے عائد کردہ تمام ٹرانسفر فیسوں کا احاطہ کرتا ھے، سوائے 200 USD سے بھی کم رقم کے ذخائر (یا مساوی فرق)۔
تمام پارٹیز کو دھوکہ دہی سے بچانے کیلیے اور منی لانڈرنگ کی روک تھام اور دباؤ کیلیے CySEC ڈائریکٹیوز (DI44-2007-08 of 2012) کے تحت دی جانے والی ہدایت کی تعمیل میں ھماری کمپنی پالیسی یہ ھے کہ کلائنٹس کے فنڈز، انکی فنڈز کی اصل میں بیھجے جائیں اور انخلا آپکے منی بکرز اکاؤنٹ کو واپس کر دئیے جائیں گے۔ یہ انخلا کے تمام طریقوں پر لاگو ھے اور انخلا فنڈز ذخائر کے اصل میں ہی واپس جائے گا۔
نہیں ،یہ ممکن نہیں۔ کلائنٹس کے اکاؤنٹ کے مابین فنڈز کی منتقلی اور تھرڈ پارٹی کو شامل کرنا ممنوع ھے۔
چونکہ ھم ریگولیٹیڈ کمپنی ھیں، ھم تھرڈ پارٹیز کے ذریعے ذخائر/انخلا قبول نہیں کرتے۔ آپکےذخائر صرف آپکے اپنے اکاؤنٹ سے ھو سکتے ھیں، اور انخلا صرف اسی سورس میں موصول ھو گا جہاں سے جمع کروایا گیا ھے۔
جی ہاں، یہ ممکن ہے۔ آپ دو تجارتی اکاؤنٹ کے مابین انٹرنل ٹرانسفر کی درخواست کر سکتے ہیں، لیکن صرف اس صورت میں جب دونوں اکاؤنٹ آپکے نام کے تحت کھولے گئے ہوں اور اگر دونوں تجارتی اکاؤنٹ کی توثیق کی گئی ہو۔ اگر بیس کرنسی مختلف ہوئی تو رقم تبدیل کر دی جائیگی۔ ممبر ایریہ انٹرنل ٹرانسفر کی درخواست کی جا سکتی ہے۔
اگر آپ کے ڈپازٹ طریقوں میں سے ایک ڈیبٹ کارڈ رہا ہے تو، آپکو ہمیشہ کسی دوسرے، واپسی کے طریقہ کار سے قبلڈپاوٹ کی رقم تک واپسی کی درخواست کرنے کی ضرورت ہو گی۔ صرف اس صورت میں جب credit/ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ جمع کی گئی رقم پوری طرح سے ماخذ او واپس کر دی جاتی ہے، تو آپ اپنے دوسرے ڈپازٹ کے مقابق، واپسی کا دوسرا طریقہ منتخب کر سکتے ہیں۔
XM ہم کوئی فیس یا کمیشن وصول نہیں کرتے۔ ھم تمام ٹرانزیکشن فیس کا احاطہ کرتے ھیں (200 USD سے زائد رقم کیلیے بینک وائر ٹرانسفر کیساتھ)۔
اگرچہ ڈیمو اکاؤنٹ کیلیے، رئیل اکاؤنٹ کے تمام فیچرز اور فنکشنز دستیاب ھیں، تو بھی یاد رکھیے کہ ڈیمو، رئیل اکاؤنٹ کی نقل نہیں کر سکتا ھے، ایک باہمی فرق یہ ھے کہ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعے عملداری کا وولیم مارکیٹ کو متاثر نہیں کرتا؛ جبکہ رئیل تجارت میں وولیم مارکیٹ کو متاثر کرتا ھے، خاص طور پر جب ڈیل سائز بڑی ھو۔ رئیل تجارتی اکاؤنٹ کی عملدرامد کی اسپیڈ XM بالکل ڈیمو اکاؤنٹ کےجیسی ھے۔
مزید یہ کہ، یوزرز ڈیمو اور رئیل اکاؤنٹ کی تجارت پر منحصر مختلف شخصی پروفائل رکھ سکتے ہیں۔ یہ پہلو، ڈیمو اکاؤنٹ کیساتھ کی جانے والی تخمینہ کو متاثر کر سکتا ہے۔ ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں، کہ ڈیمو اکاؤنٹ سے اخذ خوش حالی کے نتائج سے پرہیز اور محتاط رہیں۔ ڈیمو اکاؤنٹ کے بارے میں یہاں مزید معلومات کیلیے پڑھیے۔
اپنے بورڈ پر Ctrl + T دبا کر ٹرمینل ونڈو کو کھولیں، اور سابقہ اکاؤنٹ ٹیب کو منتخب کریں۔ سیاق و سباق کے مینو کو اہل بنانے کیلیے دائیں کلک کریں، جو آپکو اپنی ٹریڈنگ کی تاریخ کو HTML فائل کی حیثیت سے محفوظ کرنے کی سہولت ففراہم کریگا تاکہ جب آپ تجارتی پلیٹ فارم سے لاگ آؤٹ ہو جائیں تو آپ اسے بعد میں دیکھ سکتے ہیں۔
جی ہاں، بالکل۔ ھمارے تمام پلیٹ فارمز EAs کے استعمال کو سپورٹ کرتے ھیں۔
ایکسپرٹ ایڈوائزر شامل کرنے کیلیے، پہلے آپکو MT4 کلائنٹ ٹرمینل کھولنے کی ضرورت ہے، اوپر والے نیویگیشن مینیو میں فائل پر کلک کریں، اور ڈراپڈاؤن مینیو میں ڈیٹا فولڈر کھولیں پر کلک کیجیے۔ اوپن ڈیٹا فولڈر میں MQL4 اور ایکسپرٹ پر کلک کیجیے۔ ایکسپرٹ فولڈر وہ جگہ ہے جہاں آپ ایکسپرٹ ایڈوائزر کو شامل کر سکتے ہیں۔ mq4. یا ex4. فائل کو ایکسپرٹ فولڈر میں چسپاں کریں۔ ایک بار جب آپ اسکے ساتھ تیار ہو جائیں تو، MT4 پلیٹ فارم کو بند کر کےدوبارہ شروع کریں اور پھر اسے دوبارہ کھولیں۔
پہلے چیک کیجیے کہ آیا تجارت کی اجازت ٹولز -> آپشنز ->ایکسپرٹس ٹیب -> رئیل تجارت کی اجازت کے ذریعے ہے۔ پھر یہ یقین بنائیں کن مین ٹول بار پر ایکسپرٹ ایڈوائزر کا بٹن پریس ہے۔ آپکو اپنے چارٹ کے اوپری دائیں کونے میں ایک مسکراتا ہوا چہرہ نظر آۓ گا، جو اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ آپ نے ایکسپرٹ ایڈوائزر صحیح طور پر ایکٹیویٹ کیا ہے۔ اگر سب ہونے کے بعد بھی ایکسپرٹ ایڈوائزر تجارت نہیں کرتا تو، ٹرمینل ونڈو میں ایکسپرٹ ٹیب کے ذریعے اپنی لاگ فائل دیکھیے (آپ جان جائیں گے کہ کیا غلطی ہے)۔ آپ ہمیں مدد کیلیے support@xm.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔
براہ راست چیٹ، ای میل یا فون کے ذریعےاپنے ذاتی اکاؤنٹ مینجر سے MT4 پر پریزنٹیشن کیلیے بلاجھجک رابطہ کریں۔ آپ رہنمائی کیلیے ہمارے ویڈیو ٹٹوریل بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ہم آپ کیلیے کسی بھی وقت مفید وضاحت کیساتھ آپکی مدد کرنے کیلیے تیار ہیں۔
MT4 پلیٹ فارم پر لاگ ان کیجیے -> مارکیٹ واچ ونڈو -> رائٹ کلک -> سب دکھایے -> اسکرول ڈاؤن کیجیے اور آپ ٹریڈنگ کیلیے دستیاب تمام انسٹرومنٹ دیکھ سکتے ہیں۔
نہیں، آپ نہیں کر سکتے۔ ھمارے تجارتی سرورز کا ٹائم زون ہمیشہ GMT+2 ونٹر ٹائم اور GMT+3 سمر ٹائم رہتا ھے۔ GMT تائم سیٹنگ اتوار کو چھوٹی کینڈل سٹکس سے گریز کرتا ھے اور اسی وجہ سے تکنیکی تجزیہ اور بیک ٹیسٹنگ چلانے کی اجازت دیتا ھے تاکہ سیدھا اور آسانی سے چل سکے۔
ہم micro ٹریڈ سے standard ٹریڈ الگ کرتے ہیں (Standard اکاؤنٹ میں 1 وولیم = 100،000 یونٹ، Micro اکاؤنٹ میں 1 وولیم = 1000 یونٹ)۔ اسیلیے آپکو مارکیٹ واچ ونڈو میں درج ذیل سمبل کیساتھ ڈھونڈنا چاہیے"micro" ایکسٹنشن (جیسے کہ EUR/USD کی بجاۓ EUR/USD micro)، رائٹ کلک کیجیے اور شو آل کا انتخاب کیجیے۔ دوسرا "گرے" سمبل تیل کی قیمت کیلکولیٹ کرنے کیلیے استمعال ہوتے ہیں۔ ان "گرے" سمبل پر رائٹ کلک کیجیے اور ہائڈ آپشن کا انتخاب کیجیے۔
ہر buy آرڈر ASK پرائس پر کھلتا اور BID پرائس پر بند ھوتا ھے، اور ہر sell آرڈر BID پرائس پر کھلتا اور ASK پرائس پر بند ھوتا ھے۔ آپ اپنے چارٹ پر صرف BID لائن دیکھ سکتے ھیں۔ ASK لائن دیکھنے کیلیے مخصوص چارٹ پر رائٹ کلک کیجیے-> پراپرٹیز-> کامن-> اور شو ASK لائن پر ٹک کیجیے۔
جی ہاں، ہم کرتے ہیں۔ MT4 تجارتی پلیٹ فارم Mac کیلیے بھی دستیاب ہے، اور یہاں ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔
کلک 'فائل' -> کلک "اوپن اکاؤنٹ" جو ایک نئی ونڈو کھول دیگا، "ٹریدنگ سرور" نیچے اسکرول کیجیے اور + سائن "ایڈ نیو بروکر" پر کلک کیجیے، اور پھر XM ٹائپ کیجیے اور "سکین" کلک کیجیے۔
ایک بار اسکیننگ ہو جانے کے بعد، "منسوخ کریں" پر کلک کرکے اس ونڈو کو بند کردیں۔
اسکے بعد، براۓ کرم "فائل" -> "لاگ ان ٹو ٹریڈنگ اکاؤنٹ" پر دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش کیجیے، یہ دیکھنے کیلیے کہ آیا آپکا نام سرور پر ہے یا نہیں۔
موجودہ XM MT4 کیساتھ MT5 پر تجارت کرنا ممکن نہیں۔ لہذا، MT5 پلیٹ فارم پر تجارت شروع کرنے کیلیے آپکا XM MT5 پر تجارتی اکاؤنٹ ھونا لازم ھے۔ XM MT5 اکاؤنٹ کھولنے کیلیے یہاں کلک کیجیے۔
نہیں۔ آپکا XM MT5 پر تجارتی اکاؤنٹ ھونا لازم ھے۔ XM MT5 اکاؤنٹ کھولنے کیلیے یہاں کلک کیجیے۔
اگر آپ MT4 اکاؤنٹ کیساتھ XM کے کلائنٹ ہیں تو آپ دوبارہ ڈاکیومنٹ جمع کرواۓ بغیر ممبر ایریہ سے اضافی MT5 اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ البتہ اگر آپ نئے کلائنٹ ہیں تو آپکو تمام ضروری ڈاکیومنٹ توثیق کیلیے مجع کروانے ہونگے (یعنی شناخت اور رہائش کا ثبوت)
نہیں۔ آپکا CFD اسٹاک کی تجارت کیلیے، آپکا XM MT5 پر تجارتی اکاؤنٹ ہونا لازم ہے۔ XM MT5 اکاؤنٹ کھولنے کیلیے یہاں کلک کیجیے
XM میں آپ MT5 پلیٹ فارم پر اسٹاک CFD، اسٹاک انڈسز CFD، فاریکس (Forex) قیمتی میٹلز اور انرجیز پر CFD سمیت تمام موجودہ انسٹرومنٹس پر تجارت کر سکتے ھیں۔
آپکے اکاؤنٹ کی قسم کے مطابق، تجارتی انسٹرومنٹ کو ایک منفرد لاحقہ کیساتھ ظاہر کیا جاتا ہے۔ آپ اپنے اکاؤنٹ کی قسم کیساتھ تجارت کرتے ہوۓ صحیح فنانشل انسٹرومنٹ کو ڈھوندنے کیلیے، براہ کرم ذیل کے مثالوں کو دیکھیں۔
اگر آپ جس تجارتی پلیٹ فارم پر تجارت کرتے ہیں۔ اس پر درست انسٹرومنٹ نظر نہیں آتے ہیںتو، آپ کو "مارکیٹ واچ" ونڈو پر دائیں کلک کرنے کی ضرورت ہے ->سمبل کا بنتخاب کیجیے ->ٹیبل میں سے تجارت کیلیے انسٹرومنٹ کا انتخاب کیجیے -> "شو (show)" آپشن کا انتخاب کیجیے۔ اسکے بعد "مارکیٹ واچ" وندو کو بند کیجیے، رائٹ کلک کیجیے اور دوبارہ سے "شو آل (show all)" کا انتخاب کیجیے۔
براۓ مہربانی نوٹ کیجیے کہ گرے رنگ کے سمبل، تجارتی پلیٹ فارم تیل کی قیمت کیلکولیٹ کرنے کیلیے استمعال کرتے ہیں۔ اپنی "مارکیٹ واچ" سے گرے رنگ کے سمبل ہٹانے کیلیے، ان پر رائٹ کلک کیجیے اور "ہائڈ (Hide)" کی آپشن کا انتخاب کیجیے۔
CySEC (سائپرس سیکیورٹیز اور ایکسچنج کمیشن) کے ذریعے لائسنس نمبر 120/10 کے تحت لائسنس یافتہ اور ریگولیٹڈ؛
Trading Point Holdings Ltd کا تجارتی نام XM.COM ہے، جو کہ مکمل طور پر Trading Point of Financial Instruments Ltd (سائپرس) کی ملکیت ہے۔
Trading Point of Financial Instruments Limited سائپرس سیکیورٹیز اور ایکسچینج کمیشن (CySEC) (لائسنس نمبر: 120/10) سے ریگولیٹیڈ ھے اور FCA (FSA، برطانیہ) کیساتھ، ریفرنس نمبر 538324 کے تجت رجسٹر ہے۔ Trading Point of Financial Instruments Ltd، مارکیٹ ان فنانشل انسٹرومنٹ ڈائریکٹیو (MiFID) کے مطابق چلتی ہے۔
آپ کسی بھی وقت ہمارے آفس میں آ سکتے ہیں۔ گذارش ہے کہ وقت اور تاریخ آنے سے پہلے بتا دیجیے گا اور آپکا پرسنل اکاؤنٹ مینجر آپکا انتظار کر رہا ہو گا۔ ہماری کمپنی کا ہیڈ کواٹر لیماسول، سائپرس میں ہے۔ ہماری کمپنی کا مکمل پتہ اور رابطے کی معلومات یہاں مل سکتی ہیں۔
ہماری کمپنی کا ہیڈ کواٹر لیماسول، سائپرس میں ہے۔ ہماری کمپنی کا مکمل پتہ اور رابطے کی معلومات یہاں مل سکتی ہیں۔
ہم نے اپنی پہچان کلاس الف فائننشل کے بطور بنائی ہے، اسلیئے ہم نے فیصلہ کیا کہ ایسا برینڈ بنایا جائے جو بالکل ہماری پہچان کے مطابق ہو۔
ایک تیزی سے بڑھنے والی کمپنی کی حیثیت سے Trading Point اپنے برانڈ پورٹ فولیو میں نئے پروڈکٹ شامل کر کے اپنے برانڈ کی شناخت کو بڑھا رہا ہے۔ XM میں Trading Point کی انتہائی طاقتور خصوصیات شامل کی گئی ہیں اور کلائنٹ کو اس سے بھی وسیع تر سروس کی پیشکش کی جاتی ہے، جو تجارتی قابلیت میں اضافہ کرتی ہے۔
XM ایک الگ کاروباری ادارہ یا کمپنی نہیں ہے:
فاریکس (Forex)، قیمتی میٹلز (سونا، چاندی سمیت)، انرجیز (کروڈ آئل سمیت)، اور ایکوئٹی انڈسز پر تجارت فراہم کی جاتی ھے
خطرے کی انتباہ: آپکا سرمایہ خطرے پر ہے۔ ہو سکتا ہے کہ لیورج پروڈکٹ سب کیلیے موزوں نہ ہوں۔ براہ کرم ہمارے مکمل رسک ڈسکلوژر کو پڑھیے۔
"\اینٹر"\ بٹن کلک کرنے سے آپ کمپنی کی پرائیوسی پالیسی کے مطابق Trading Point of Financial Instruments Ltd لائیو چیٹ کے ذریعے فراہم کردہ ذاتی ڈیٹا پر کاروائی کیلیے رضامند ہیں۔ جو ہمارے کسٹمر سپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا مقصد پورا کرتا ہے۔
اگر آپ اوپر دیے گئے سے اتفاق نہیں کرتے، آپ ہم سے support@xm.com یا ممبر ایریہ کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
آپکے اور ہمارے درمیان تمام آنیوالی اور جانیوالی ٹیلیفون گفتگو، اسکے علاوہ دوسرے الیکٹرانک مواصلات (بشمول چیٹ میسج یا ای میل) کو معیاری مانٹرنگ، ٹریننگ اور ریگولیٹری مقاصد کیلیے ریکارڈ اور اسٹور کیا جایگا۔