XM اپنی سروسز امریکہ کے شہریوں کو فراہم نہیں کرتا ہے۔

انسٹنٹ ایگزیکیوشن اور مارکیٹ ایگزیکیوشن کے درمیان کیا فرق ہے؟

تیزی سے چلنے والی مارکیٹس میں تجارت کے دوران، جن قیمتوں پر آپ اپنی پوزیشنز کھول سکتے ہیں، وہ اکثر آرڈر پلیس کرنے کے وقت تبدیل ہوجاتی ہیں۔ ایسے معاملات میں مارکیٹ اور انسٹنٹ ایگزیکیوشن کے درمیان اہم فرق یہ ہے کہ آپ کا آرڈر پلیس ہوتا ہے، یا نہیں۔

مارکیٹ ایگزیکیوشن کے ساتھ، آپ کے آرڈر ہمیشہ بہترین دستیاب قیمت پر پلیس ہوتے ہیں۔ جبکہ انسٹینٹ ایگزیکیوشن کے ساتھ، آپ کے آرڈرز ریجیکٹ بھی ہوسکتے ہیں، اور آپ کو یہ انتخاب دیا جاتا ہے کہ آیا آرڈر کو نئی قیمت ریکوٹ کرکے پلیس کرنا ہے، یا نہیں۔

مارکیٹ ایگزیکیوشن

  • بہت تیز (آرڈرز پر عمل درآمد ملی سیکنڈز میں ہوتا ہے)
  • بغیر ریکوٹس کے آرڈرز پر عمل درآمد کی گارنٹی ہوتی ہے (قیمت براہِ راست مارکیٹ سے آتی ہے)
  • مارکیٹ میں زیادہ اتار چڑھاؤ کے دوران سلیپیج کا زیادہ خطرہ (جس کے نتیجے میں قیمتیں بہتر یا بدتر بھی ہوسکتی ہیں)
  • تیزی سے چلنے والی مارکیٹس کے لیے بہترین عمل درآمد (ایگزیکیوشن)
  • کم اسپریڈز

انسٹینٹ ایگزیکیوشن

  • وقت زیادہ لگتا ہے (آرڈرز پر ریکوٹ کی گئی قیمیت کی تصدیق کے بعد ہی عمل درآمد ہوتا ہے)
  • اکثر ریکوٹس کا سامنا ہوتا ہے
  • سلیپیج کا مسئلہ نہیں (ریکوٹ ہوئی قیمت کو قبول کرنا یا نہ کرنا آپ کا فیصلہ ہوتا ہے)
  • تیزی سے چلنے والی مارکیٹس میں مواقع کھونے کا خدشہ
  • اکثر فکسڈ اسپریڈز ہوتے ہیں جو ریئل مارکیٹ اسپریڈز سے زیادہ ہوتے ہیں

XM پر، ہم آپ کو ہمیشہ بہترین مارکیٹ ایگزیکیوشن فراہم کرتے ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ آپ کے آرڈرز فوری اور مطلوبہ پرائس پر پلیس کیے جائیں۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ کے آرڈر پلیس ہونے کی تقریباً %100 ضمانت ہے۔ مارکیٹ ایگزیکیوشن کے بارے میں مزید جانیں۔

مدد کی ضرورت ہے؟

اگر آپ کا کوئی ایسا سوال ہے جو ہیلپ سینٹر میں شامل نہیں ہے، تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں، ہمارے نمائندے آپ کی رہنمائی کرنے میں خوشی محسوس کریں گے۔

خطرے کی انتباہ: آپکا سرمایہ خطرے پر ہے۔ ہو سکتا ہے کہ لیورج پروڈکٹ سب کیلیے موزوں نہ ہوں۔ براہ کرم ہمارے مکمل رسک ڈسکلوژر کو پڑھیے۔