XM اپنی سروسز امریکہ کے شہریوں کو فراہم نہیں کرتا ہے۔
پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا ضرورت مند فلپائنی بچوں اور ان کے گھر والوں کی امداد کے لیے ہم نے ایک خصوصی عطیہ دیا، تاکہ ان کے نئے سال کو پرسکون اور خوشگوار بنایا جاسکے۔ ہم نے Chummy Chum Foundation اور Heart Warriors Philippines نام کے چیریٹی اداروں کے ساتھ مل کر ان بچوں کے لیے مختلف تحفے، کھانے پینے کی اشیاء اور طبی سامان کا عطیہ دیا۔
نئے سال کی شام، ہم سب کے لیے خوشیاں منانے کا ایک شاندار موقع ہوتا ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اپنی بیماریوں سے لڑنے والے ان بچوں کے لیے تحفے تحائف تو دور بلکہ کھانے پینے کی بنیادی ضروریات بھی پوری کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ اس دنیا میں ہر شخص کو گرما گرم تازہ کھانا کھانے اور خوبصورت تحفوں سے لطف اندوز ہونے کا حق حاصل ہے، لہذا ہم نے اپنے عطیات میں ان دونوں چیزوں کو شامل کیا۔
ہم نے بچوں کو گڑیوں، کاروں، ہوائی جہازوں اور دیگر کھلونوں کے سیٹ دیئے، جس نے ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ ہم نے ان کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے میڈیکل کٹس اور دیگر سامان بھی عطیہ کیا اور ساتھ میں، بچوں اور ان کے گھر والوں کے لیے روایتی میڈیا نوچے (Media Noche) کھانے کی دعوت دی تاکہ انہیں فلپائنی نئے سال کی خوشی کا مکمل احساس مل سکے۔
پیدائشی طور پر دل کی بیماریوں کا شکار بچوں کو ساری زندگی طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ کم آمدنی والے گھروں سے تعلق رکھنے والے ضرورت مند بچوں کے لیے، اسپانسرز اور چیریٹی اداروں کے عطیات ان کی زندگی کا سب سے بڑا سہارا ہوتے ہیں۔ ہم اپنے تمام پارٹنرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں ان چھوٹے معصوم دلوں کی دھڑکنیں بننے میں مدد کی۔
Heart Warriors Philippines کا مقصد پیدائشی اور بعد میں ہونے والی دل کے امراض کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے اور بیمار بچوں کے لیے ڈونر اور اسپانسر ڈھونڈنا ہے۔
The Chummy Chum Foundation کا مشن ضرورت مند بچوں کو بیماری سے لڑنے میں مدد فراہم کرنا اور انہیں محبت اور توجہ کا احساس دینا ہے۔
خطرے کی انتباہ: آپکا سرمایہ خطرے پر ہے۔ ہو سکتا ہے کہ لیورج پروڈکٹ سب کیلیے موزوں نہ ہوں۔ براہ کرم ہمارے مکمل رسک ڈسکلوژر کو پڑھیے۔
"انٹر" بٹن پر کلک کرنے سے آپ کمپنی کی پرائیوسی پالیسی کے مطابق، Trading Point of Financial Instruments Ltd لائیو چیٹ کے ذریعے فراہم کردہ ذاتی ڈیٹا پر عمل درآمد کی اجازت دیتے ہیں، تاکہ آپ ہمارے کسٹمر سپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے رہنمائی حاصل کرسکیں۔
اگر آپ اوپر دیے گئے سے اتفاق نہیں کرتے، آپ ہم سے support@xm.com یا ممبر ایریہ کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
آپکے اور ہمارے درمیان تمام آنیوالی اور جانیوالی ٹیلیفون گفتگو، اسکے علاوہ دوسرے الیکٹرانک مواصلات (بشمول چیٹ میسج یا ای میل) کو معیاری مانٹرنگ، ٹریننگ اور ریگولیٹری مقاصد کیلیے ریکارڈ اور اسٹور کیا جایگا۔