XM اپنی سروسز امریکہ کے شہریوں کو فراہم نہیں کرتا ہے۔
دنیا بھر میں، ضرورت مند افراد کی معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے، XM اپنے اہم مشن سے کبھی پیچھے نہیں ہوتا۔ بات جب ایسے افراد کی ہو جو ہماری توجہ اور امداد کے زیادہ حقدار ہیں تو ہماری کوششیں مزید بڑھ جاتی ہیں۔
ابھی حال ہی میں، ہم نے ہیومینٹیرین کیئر ملائیشیا برہاد (MyCARE) کے ساتھ مل کر کام کیا اور سیلانگور اور جوہر کے 3 لرننگ سینٹرز میں روہنگیا کے پناہ گزین بچوں کو اسکول کا سامان فراہم کیا۔ ہماری چیف ایگزیکیٹیو آفیسر محترمہ استاوری مورتی سمیت ہماری بیرون ملک ٹیم نے تحفیظ الامین میں، آرگنائزیشن کے لرننگ سینٹر کا دورہ کیا تاکہ اپنے عطیات تقسیم کرسکیں اور بچوں کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے کر ان کے ساتھ اچھا وقت گزار سکیں۔ اس کی ویڈیو آپ دیکھ سکتے ہیں یہاں۔
مجموعی طور پر، تقریباً 100 بچوں کو فٹ بالز، جوتے، بیگز، چیس گیم (شطرنج)، اسمارٹ لیپ ٹاپ پروجیکٹر، اسمارٹ ٹی وی اور دیگر بہت سی کارآمد اشیاء دی گئیں، تاکہ وہ دوسرے بچوں کی طرح سیکھنے اور کھیلنے کے عمل میں مصروف رہیں اور ان چیزوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔
ہم میں سے بہت سے لوگ پناہ گزینوں (ریفیوجی) کے دکھ سے واقف ہوتے ہیں اور بالخصوص اس مشکل وقت کے دوران، ہم ان کا درد پوری طرح سمجھ سکتے ہیں۔ ملائیشیا میں رہنے والے بے شمار روہنگیا کے پناہ گزین بچوں کے لیے، تعلیم تک رسائی اور برابری کے مواقع، انہیں زندگی میں مختلف چیلنجز سے مقابلہ کرنے کے لیے بہتر طور پر تیار کریں گے اور وہ اپنی زندگی کا مقصد تلاش کرنے میں کامیاب ہو پائیں گے۔
ہمارا یقین ہے کہ آج کے بچے، آںے والے کل کے لیڈرز ہیں۔ MyCARE کی طرح، ہم دنیا بھر میں غربت، بھوک اور دیگر انسانیت سوز مسائل سے لڑنے والے پروجیکٹس اور اداروں کی سپورٹ جاری رکھنے کے لیے ہمیشہ پُرعزم ہیں۔
آپ MyCARE کے پروجیکٹ اور مشن کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں اور اپنے عطیات دے سکتے ہیں یہاں۔
خطرے کی انتباہ: آپکا سرمایہ خطرے پر ہے۔ ہو سکتا ہے کہ لیورج پروڈکٹ سب کیلیے موزوں نہ ہوں۔ براہ کرم ہمارے مکمل رسک ڈسکلوژر کو پڑھیے۔
"انٹر" بٹن پر کلک کرنے سے آپ کمپنی کی پرائیوسی پالیسی کے مطابق، Trading Point of Financial Instruments Ltd لائیو چیٹ کے ذریعے فراہم کردہ ذاتی ڈیٹا پر عمل درآمد کی اجازت دیتے ہیں، تاکہ آپ ہمارے کسٹمر سپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے رہنمائی حاصل کرسکیں۔
اگر آپ اوپر دیے گئے سے اتفاق نہیں کرتے، آپ ہم سے support@xm.com یا ممبر ایریہ کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
آپکے اور ہمارے درمیان تمام آنیوالی اور جانیوالی ٹیلیفون گفتگو، اسکے علاوہ دوسرے الیکٹرانک مواصلات (بشمول چیٹ میسج یا ای میل) کو معیاری مانٹرنگ، ٹریننگ اور ریگولیٹری مقاصد کیلیے ریکارڈ اور اسٹور کیا جایگا۔