XM اپنی سروسز امریکہ کے شہریوں کو فراہم نہیں کرتا ہے۔
نیوو لیون، میکسیکو میں5 سے 7 اکتوبر کے دوران، XM ٹیم نے بلاک چین لینڈ کانفرنس میں برونز اسپانسر کے طور پر حصہ لیا۔ یہ ایونٹ ہمارے لیے اپنے قابلِ قدر کلائنٹس سے ملنے کا، نیٹ ورکنگ، ورکشاپ میں شریک ہونے اور ایکسپرٹ اسپیکرز کی پریزینٹیشن دیکھنے کا ایک شاندار موقع ثابت ہوا۔ اور سب سے بڑھ کر اس تقریب میں ایک گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا گیا۔
بلاک چین لینڈ، اس بلاک چین انڈسٹری کی تاریخ کے سب سے بڑے ایونٹس میں سے ایک تھا، جس میں 12000 سے زائد شرکاء ایونٹ میں موجود تھے اور 650000 سے زیادہ آن لائن ناظرین کی ایک بہت بڑی تعداد اس کا حصہ بنی۔ لاطینی امریکہ کی بلاک چین ایکو سسٹم کی کمپنیاں، اسٹارٹ اپس، بزنس ایگزیکٹیو، ٹریڈرز، طلباء، اور دنیا بھر سے بلاک چین میں دلچسپی رکھنے والے افراد نیٹ ورکنگ، تعاون، سیکھنے اور انڈسٹری کو آگے بڑھانے والے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے جمع ہوئے۔
ایونٹ کو چار مختلف شعبوں میں تقسیم کیا گیا جن میں فنانس، NFT، انٹرپرینیورشپ، اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ شامل تھے۔ XM ٹیم نے کرپٹو CFDکے تھیم پر بنے ہمارے اسٹینڈ کے ساتھ فنانس نمائش میں مرکزی کردار ادا کیا۔ ہم نے اپنے کلائنٹس، پارٹنرز اور ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ ملاقات کے 3 بہترین دن گزارے۔
فنانس اسپیکرز کے پروگرام میں معروف پروفیشنلز کی جانب سے بڑے پیمانے پر ایکسپرٹ ٹپس پیش کی گئیں اور شرکاء کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا جہاں وہ انڈسٹری میں موجود تازہ ترین ٹرینڈز اور ابھرتے ہوئے مواقعوں کے بارے میں جان پائے۔ ہمارے انسٹرکٹر، کرسچن بورجن نے میکرو اکنامک ماحول میں کرپٹو کی تجارت کرنے کے بارے میں تفصیلی پریزینٹیشن دی جسے شرکاء کی جانب سے بے حد پزیرائی ملی۔ لیکن بلا شبہ ایونٹ کی سب سے زیادہ خاص بات، کرپٹو کرنسی کی سب سے بڑی کلاس کا قیام تھا جس میں 289 شرکاء نے ایک ساتھ حصہ لے کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔
اس شاندار موقع کے لیے ہم بلاک چین لینڈ کے بے حد مشکور ہیں اور XM کے بوتھ پر آنے والے اور ہماری پریزینٹیشن میں شریک ہونے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں! ہم امید کرتے ہیں کہ جلد ہی ہم آپ سے پھر کسی ایسے پروگرام میں ملیں گے جنہیں ہم سپورٹ کرتے ہیں۔
خطرے کی انتباہ: آپکا سرمایہ خطرے پر ہے۔ ہو سکتا ہے کہ لیورج پروڈکٹ سب کیلیے موزوں نہ ہوں۔ براہ کرم ہمارے مکمل رسک ڈسکلوژر کو پڑھیے۔
"انٹر" بٹن پر کلک کرنے سے آپ کمپنی کی پرائیوسی پالیسی کے مطابق، Trading Point of Financial Instruments Ltd لائیو چیٹ کے ذریعے فراہم کردہ ذاتی ڈیٹا پر عمل درآمد کی اجازت دیتے ہیں، تاکہ آپ ہمارے کسٹمر سپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے رہنمائی حاصل کرسکیں۔
اگر آپ اوپر دیے گئے سے اتفاق نہیں کرتے، آپ ہم سے support@xm.com یا ممبر ایریہ کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
آپکے اور ہمارے درمیان تمام آنیوالی اور جانیوالی ٹیلیفون گفتگو، اسکے علاوہ دوسرے الیکٹرانک مواصلات (بشمول چیٹ میسج یا ای میل) کو معیاری مانٹرنگ، ٹریننگ اور ریگولیٹری مقاصد کیلیے ریکارڈ اور اسٹور کیا جایگا۔