تھیسالی کے سیلاب زدگان کے لیے امداد

‏یہ 08/11/2023 کو (PKT) 17:45 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

ستمبر میں یونان کے علاقے تھیسالی میں شدید سیلاب آیا۔ کئی لوگوں نے اپنے گھر، سامان اور پیاروں کو کھو دیا اور وہ اب دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ یونان میں ہماری ٹیم نے متاثرین کو ان کی مشکلات سے نکالنے کے لیے ضروریاتِ زندگی فراہم کرنے میں مدد کی۔

سیلاب کے بعد فوری طور پر فراہم کی جانے والی امداد بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور وہ متاثرین کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لاسکتی ہے۔ اس افسوس ناک خبر کو سنتے ہی ہمارے رضاکار فورا حرکت میں آئے۔ انہوں نے کھانا، صفائی کا سامان، ہائجین پروڈکٹس، اور نومود بچوں کا کھانا خریدا اور Humanity Greece نامی چیریٹی آرگنائیزیشن کو دیا جہاں سے تمام سازو سامان باحفاظت اور فوری طور پر سیلاب زدگان تک پہنچایا گیا۔

ہمیں ان تمام لوگوں سے ہمدردی ہے جو اس تباہ کن آفت کا شکار ہوئے ہیں۔ Humanity Greece کا شکریہ جنہوں نے ہماری امداد کو ضرورت مند لوگوں تک پہچانا یقینی بنایا۔ آپ تھیسالی میں متاثرین کو امداد فراہم کرنے میں اس ادارے کی مدد کر سکتے ہیں، اپنے عطیات دینے کے لیے ان کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔