XM اپنی سروسز امریکہ کے شہریوں کو فراہم نہیں کرتا ہے۔
ایک اور ویبینار گزر جانے کا افسوس؟ پیش خدمت XM لائیو ایجوکیشن۔ یہاں دیکھیے LIVE
کینڈل اسٹک پیٹرن مارکیٹ کی مختصر دورانیہ کی ٹریڈنگ کا تجزیہ کرنے اور پیش گوئی کرنے کے قدیم ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ یہ پیٹرن اکثر ناکام ہوجاتے ہیں اور ٹریڈرز کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں لیکن اب آپ ان کو لاگو کرنے کا صحیح طریقہ سیکھ سکتے ہیں جو آپ کو مایوس نہیں کرے گا۔
امید ہےکہ آپ کوہیڈ اینڈ شولڈر پیٹرن کے بارے میں معلوم ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ابھی تک ٹریڈرز انہیں غلط طریقے سے لاگو کرتے ہیں اور نقصانات کا سامنا کرتے ہیں۔ اب آپ سیکھیں گے کہ غلط طریقے کیا ہیں اور کلاسیکی پرائس پیٹرن کو استعمال کرنے کا سمارٹ طریقہ کیا ہے۔
سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں فاریکس ٹریڈنگ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور تاجروں کے ذریعہ ان کو ضروری ٹولز سمجھا جاتا ہے۔ وہ چارٹس پر قیمت کی کلیدی سطحوں کی نمائندگی کرتے ہیں جہاں مارکیٹ رد عمل ظاہر کرتی ہے، ممکنہ طور پر اپنے موجودہ رجحان کو تبدیل یا روکتی ہے۔ فاریکس میں سپورٹ اور مزاحمت کی اہمیت کو سمجھنا کامیاب ٹریڈنگ کے لیے بہت ضروری ہے۔
پرائس ایکشن ٹریڈنگ، تکنیکی تجزیہ میں ایک ایسی تکنیک ہے جس میں ہم پیچھے رہ جانے والے انڈیکیٹر کی بجائے خالصتاً پرائس ایکشن کی بنیاد پرتجارت کے فیصلے لیتے ہیں۔ مارکیٹ کی تفصیلات پر منحصر، مارکیٹ میں ہونیوالی کاروائی کی واضع سمجھ دیتا ہے۔ اس ویبنار میں ہم آپکو پرائس ایکشن کی تجارتی ترتیبات کے بارے میں سیکھائیں گے۔
پرائس ایکشن ٹریڈنگ کے اس دوسرے حصے میں آپ پہلی ویبینار میں سیکھی گئی تشکیلوں کی ترتیبات کو اکٹھا کرناسیکھیں گے۔ یہ کومبو، سیٹ اپ کے امکان کو بڑھا دیتے ہیں کیونکہ دونوں فارمیشن کی اپنی حرکات ہیں جو انھیں کم خطرے کے امکان کا سیٹ اپ بنا دیتے ہیں۔
ہزاروں ٹریڈنگ سسٹم ہیں لیکن طویل مدتی نطام میں صرف چند ہی کامیاب ہیں۔ جب سادگی کامیابی کی چابی ہے تو نمبر ایک پر تکنیک سنگل کینڈل ٹریڈنگ سسٹم ہے۔ یہ نہ صرف طاقتور ہے بلکہ یہ آپ کے پورے دن کی بچت بھی کرے گااور آپ کو ٹریڈنگ کے لیے دن میں صرف 20 منٹ درکار ہوں گے۔
چارٹ ٹائم فریم کے انتخاب، ٹریڈز کی تعداد اور ہولڈنگ ٹائم کے ساتھ چاروں مشہور ٹریڈنگ کی اقسام، سٹائل اور ان کے قواعد جانیں۔ آپ یہ بھی سیکھیں گے کہ کس قسم کی شخصیت ٹریڈنگ کی کس قسم اور سٹائل کے ساتھ موزوں ہے۔
پیوٹ پوائنٹ دراصل پچھلے دن کی تجارتی حد کی کیلکولیشن ہے؛ اگلے دن کی تجارت کیلیے متوازی پوائنٹ کو سپورٹ اور ریززسٹنس کے تعین کیلیے ریاضی کے حساب سے شامل کیا جاتا ہے۔ کسی حد تک یہ مارکیٹ کے حالات کو بہتر سمجھنے میں معاون ہے، جو بہتر تجارتی فیصلے کرنے میں مدد کرتا ہے۔
تجارت میں طلب اور رسد کے تجزیہ کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ مارکیٹ کی حرکیات کی بنیادی تفہیم فراہم کرتا ہے۔ طلب اور رسد کے درمیان تعامل کا مطالعہ کرکے، تاجر قیمتوں کی کلیدی سطحوں، ممکنہ رجحان میں تبدیلی، اور مارکیٹ کے جذبات کی شناخت کر سکتے ہیں۔ یہ تجزیہ ٹریڈ اینٹری اور ٹریڈ پرافٹ میں بند کرنے کےمقامات کا تعین کرنے، سٹاپ لوس آرڈرز ترتیب دینے، اور مؤثر طریقے سے خطرے کا انتظام کرنے میں مدد کرتا ہے۔
آن لائن تاجر اہم عالمی معیشت، بشمول اہم کارکردگی معاشی انڈیکیٹر، جیوپالیٹیکل واقعات میں ہونیوالی تبدیلی کا جائزہ لینے کیلیے بنیادی تجزیوں کا استعمال کرتے ہیں، جو کہ کرنسی کے تبادلے کی شرح کو متاثر کرتے ہیں۔ افراط زر (انفلیشن) واحد سب سے اہم اقتصادی اشاریہ ہےجسے مرکزی بینک بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں، اور اس پر کڑی نگاہ رکھتے ہیں۔کسی بھی ملک یا دنیا کی معیشیت پر اس کے بہت گہرے اثرات ہوتے ہیں۔ اس ویبینار میں ہم آپ کو اقتصادی تجزیہ کرنے کی اہمیت سکھانےکے ساتھ ساتھ معیشیت پر افراط زر کےاچھے اور برے اثرات کے بارے میں تفصیل سےسکھائیں گے۔
ستدلال کے ساتھ مارکیٹ کا تجزیہ تعلیم کی ایک شکل ہے۔ اب لائیو مارکیٹ کے تجزیے کے ساتھ آپ جان سکتے ہیں کہ کسی بھی مارکیٹ کا پرائس ایکشن کے ساتھ اور تکنیکی انڈیکیٹرز کے ساتھ کیسے تجزیہ کرنا ہے۔ آپ اپنی پسند کی مارکیٹ کا تجزیہ کرنے کے لیے بھی کہہ سکتے ہیں۔
سکیلپنگٹریڈنگ سسٹم بہت طاقتور ہے لیکن اس کے لیے پوری لگن اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب آپ ایک بہت مشہور ٹریڈنگ سسٹم ٹی ایچ وی کوبرا کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ آپ اپنے ٹریڈنگ سافٹ ویئر میں فائلوں کو انسٹال کرنے کا طریقہ سیکھیں گے اور انٹری ایگزٹ کے تمام اصول بھی۔
آن لائن تاجر(ٹریڈرز) عالمی معیشتوں میں تبدیلیوں (بشمول معاشی کارکردگی کےاہم اشاریےاور جغرافیائی و سیاسی واقعات جوکرنسیز کے تبا دلہ کی شرح پر اثر انداز ہوتے ہیں) کی تشخیص کے لئے معاشی تجزیہ(فنڈامنٹل انیلیسز) کرتے ہیں۔ اس ویبنار میں آپ سیکھیں گے کہ کس طرح محتاط معاشی تجزیہ کر کے ہم منافع بخش طویل مدتی، درمیانی مدتی اور قلیل مدتی سرمایہ کاری اورتجارتی مواقع پہچانیں گے۔
جذباتی تجزیہ فاریکس ٹریڈنگ میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ یہ تاجروں کو مارکیٹ کے جذبات کا اندازہ لگانے اور باخبر تجارتی فیصلے کرنے میں مدد کرتا ہے۔ فاریکس مارکیٹ نہ صرف معاشی اور تکنیکی عوامل سے متاثر ہوتی ہے بلکہ مارکیٹ کے شرکاء کے اجتماعی جذبات اور آراء سے بھی متاثر ہوتی ہے۔ جذباتی تجزیہ میں مختلف اشارے جیسے خبروں کے جذبات، سوشل میڈیا کے جذبات، اور ادارہ جاتی پوزیشننگ کے ذریعے مارکیٹ کے جذبات کی نگرانی اور تجزیہ کرنا شامل ہے۔
ہم آپ کو تجارتی نفسیات اور ٹریڈنگ کی دنیا میں جذباتی کنٹرول کی اہمیت کے بارے میں سکھانے کے لیے وقف ہیں۔ تجارتی نفسیات ایک کامیاب تاجر بننے کا ایک اہم پہلو ہے کیونکہ اس میں جذبات اور طرز عمل کو سمجھنا اور ان کا نظم کرنا شامل ہے جو فیصلہ سازی کو متاثر کر سکتے ہیں۔ خوف، لالچ، اور بے صبری جیسے جذبات فیصلے پر بادل ڈال سکتے ہیں اور زبردستی یا غیر معقول تجارتی فیصلوں کا باعث بن سکتے ہیں۔
کیپٹن کرنسی کے نام سے مشہور ٹریڈر کاصرف ایک تکنیکی انڈیکیٹر کے ساتھ ایک طاقتور ٹریڈنگ سسٹم۔ یہ سسٹم منافع بخش ٹریڈنگ کرنے کے لیے کامیابی کے ساتھ دخول و خروج کے لیے متعدد ٹائم فریم کااستعمال کرتا ہے۔
تکنیکی انڈیکیٹرز بہت مشہور اور مقبول ہیں مگر ان کے استعمال کرنے پر اکثر ٹریڈرز مایوس ہو جاتے ہیں۔ اس لیکچر میں آپ سیکھیں گے کہ انڈیکیٹرز کیوں ناکام ہوتے ہیں اور آپ انہیں کیسے کامیاب بنا سکتے ہیں۔
جب تجارت میں منافع بڑھانے کی بات آتی ہے تو رسک مینجمنٹ کی اہمیت کو زیادہ نہیں سمجھا جا تا۔ رسک مینجمنٹ تجارتی سرگرمیوں سے وابستہ ممکنہ خطرات کی شناخت، تشخیص اور ان کو کم کرنے کا عمل ہے۔ اس میں تجارتی سرمائے کی حفاظت اور منڈی کی منفی نقل و حرکت کے اثرات کو کم کرنے کے لیے حکمت عملیوں اور اقدامات کو نافذ کرنا شامل ہے۔
فاریکس ٹریڈنگ کی دنیا میں، ایسی عام غلطیاں ہیں جن سے تاجروں کو آگاہ ہونا چاہیے اور ان سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہم آپ کو سکھائیں گے کہ وہ غلطیاں کیا ہیں اور ان غلطیوں سے کیسے بچنا ہے۔ تو آئیے ان غلطیوں کو دور کرکے ایک کامیاب فاریکس سفر شروع کریں۔
خطرے کی انتباہ: آپکا سرمایہ خطرے پر ہے۔ ہو سکتا ہے کہ لیورج پروڈکٹ سب کیلیے موزوں نہ ہوں۔ براہ کرم ہمارے مکمل رسک ڈسکلوژر کو پڑھیے۔