ہم نے بچوں کے عالمی دن پر ویتنام میں کتابیں عطیہ کی

‏یہ 22/04/2024 کو (PKT) 13:29 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

‘بچوں کے لیے بُک کیسز’ نامی پروجیکٹ کی سپورٹ کے لیے، ہم نے ویتنام کے صوبہ نگھے این کی ڈسٹرکٹ کائی سون میں 10 پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کو کتابوں کا عطیہ دیا ہے، جہاں پسماندہ پہاڑی علاقوں کے بچے زیرِ تعلیم ہیں۔ یہ کتابیں 10 کلاس روم بُک کیسز سے بھری ہوئی تھیں، جس سے طلباء کو پڑھنے کی ترغیب اور اساتذہ کو روز مرہ کے ریڈنگ سیشن میں سہولت ملے گی۔

مطالعہ کرنے کا مقصد صرف علم حاصل کرنا نہیں ہے۔ کتابیں پڑھنے کی عادت سے بچوں میں مختلف نئی چیزیں دریافت کرنے اور بڑے خواب دیکھنے کی جستجو پیدا ہوتی ہے۔ سب سے کم عمر طالب علموں کے لیے، رنگ برنگی ٹیکٹائل کتابیں بھی دنیا کے بارے میں ان کے تصورات کو تقویت بخشتی ہیں۔ ‘بچوں کے لیے بُک کیسز’ پروجیکٹ دور دراز علاقوں میں آباد سینکڑوں بچوں کے لیے کتابیں اور ان کے روشن مستقبل کا ذریعہ ہے۔

کتابوں کی ترسیل کے دوران، ہم نے کائی سون ڈسٹرکٹ میں محکمہ تعلیم و تربیت اور Ta Ca پرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول کا وزٹ کیا، جو تھائی، کھیمو، اور ہمونگ نسلی اقلیتوں کے طلباء کی خدمت کر رہے ہیں۔ ہم نے محکمہ تعلیم کے سربراہ، اسکول کے پرنسپل اور کچھ طلباء سے ملاقات بھی کی۔ اس سے ہمیں اپنے آنے والے کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے اقدامات کے لیے بچوں کی ضروریات اور چیلنجز کے بارے میں کافی معلومات حاصل کرنے میں مدد ملی۔

آئیں دیکھیں کہ آپ مدد کیسے کرسکتے ہیں:

‘بچوں کے لیے بُک کیسز’ پروجیکٹ Nuôi Em چیریٹی کے تحت چلایا جارہا ہے۔ آپ اس کے بارے میں مزید معلومات، عطیات یا کسی بچے کو اسپانسر کرنے کے لیے ان کی ویب سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں۔