XM نے لومبوک میں روشن مستقبل کے لیے تعاون کیا

‏یہ 26/04/2024 کو (PKT) 16:08 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

انڈونیشیا میں XM نے Peduli Anak Foundation کے ساتھ حال ہی میں تعاون کیا اور ویسٹ نوسا ٹینگارا میں واقع لومبوک میں امید کی ایک شمع روشن کی ہے۔ 19 مارچ 2024 کو، ہم نے اس علاقے کے ضروت مند بچوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے Peduli Anak کے ساتھ ہاتھ ملایا، اور مقامی طور پر مثبت اثرات پیدا کرنے کے لیے اپنے عزم کی یقین دہانی کروائی۔

ویسٹ نوسا ٹینگارا میں Peduli Anak Foundation کم خوش قسمت اور غریب بچوں کے لیے امید کی کرن کے طور پر کام کرتی ہے، ان کے لیے ضروری دیکھ بھال، تعلیم اور امداد فراہم کرتی ہے۔ ان کا مشن انہیں غربت کی مجبوریوں سے نجات دلانا اور ایک روشن مستقبل کی جانب راہ ہموار کرنا ہے۔

ہماری باہمی کاوشوں کے ذریعے، XM انڈونیشیا نے لومبوک میں ایسے بچوں کے لیے اسکول کا ضروری ساز و سامان اور روز مرہ زندگی کی بنیادی اشیاء عطیہ کیں۔ جوتوں اور جرابوں سے لے کر آرٹ سپلائیز اور تولیے تک، ہمارا مقصد انہیں ان کی تعلیم اور خوابوں کو آگے بڑھانے کے لیے درکار ذرائع سے آراستہ کرنا تھا، جو انہیں ایک دیرپا خوشی کا احساس بھی دے گا۔

ہمارا ساتھ دے کر Peduli Anak Foundation کے مشن کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ یہ ادارہ معصوم زندگیوں میں کس طرح تبدیلی لارہا ہے، یہ جاننے کے لیے ان کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔ مزید جانیں۔